دیوبند: سمیر چودھری۔
مسلم فنڈ ٹرسٹ دیوبند کی جانب سے مدنی آئی اسپتال کے زیر اہتمام آج ایک آنکھوں کے مفت طبی کیمپ کا انعقاد محمود ہال میں کیاگیا۔جس کا افتتاح دارالعلوم وقف دیوبند کے مہتمم مولانا محمد سفیان قاسمی نے کیا۔ اس موقع پرانہوںنے مفت میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دیوبند اور اطراف میں مسلم فنڈ ٹرسٹ کی جانب سے جس طرح لوگوں کی بھلائی کے لئے کام کئے جارہے ہیں وہ لائق تحسین ہیں۔ موجودہ مہنگائی کے دور میں اس طرح کے مفت طبی کیمپ خدمت خلق کا بہترین ذریعہ ہیں، جس کے لئے سہیل صدیقی اور ان کی ٹیم قابل مبارکباد ہے۔
مسلم فنڈ دیوبند کے سکریٹری محمد انس صدیقی نے خدمت خلق کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہاکہ ہمیں اپنی صحت اور آنکھوںکا خیال رکھنا چاہئے۔ ادارہ کے منیجر سہیل صدیقی نے کہا کہ کیمپ کے انعقاد کا مقصد انسانیت کی خدمت کرنا ہے،تاکہ غریب ضرورتمندوں تک بہتر طبی سہولیات پہنچائی جاسکیں۔ سہیل صدیقی نے بتایا کہ کیمپ میں دیکھے گئے مریضوں کا آئندہ دس دنوں تک مفت علاج کیا جائیگا۔ اس کے علاوہ کیمپ میں آنے والے مریضوں کے آپریشن خصوصی رعایت کے ساتھ کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ 22 فروری کو مسلم فنڈ کی ناگل برانچ کے احاطہ میں بھی آنکھوں کا مفت کیمپ منعقد کیا جائے گا۔ آئی سرجن ڈاکٹر سفینہ تبسم نے بتایا کہ کیمپ میں آئے 380 سے زائد آنکھوں کے مریضوں کی جانچ کی گئی ہے اور انہیں مفت دوائیںدی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ 90سے زائد مریضوں کی آنکھوں کے مختلف قسم کے آپریشن کئے جائیں گے جبکہ 30 مریضوں کے آپریشن خصوصی رعایت کے ساتھ نصف اخراجات پر کئے جائیں گے۔
اس موقع پر مولانا دلشاد قاسمی، ڈاکٹر شہزاد انجم، ڈاکٹر فرزانہ، ڈاکٹر سندیپ، رجنی، ڈاکٹر ایس اے عزیز، تحسین خان ایڈوکیٹ، محمد ایاز صدیقی، نجم عثمانی، اسرار احمد، شہزاد انجم، ساجد حسن، عدیل صدیقی، فیضی صدیقی، نوشاد احمد، کلیم ہاشمی اور طارق عثمانی وغیرہ سمیت دیگر کارکنان موجود رہے۔
0 Comments