Latest News

جامعہ اشرف العلوم کیندرہ اڈیشہ میں نورانی قاعدہ اور ناظرہ قرآن کریم کے مسابقہ کے ساتھ مسابقات کا سلسلہ اختتام پذیر۔

جامعہ اشرف العلوم کیندرہ اڈیشہ میں گذشتہ مہینہ سے مختلف جماعت کے طلبہ کے مابین مختلف کتابوں میں مسابقات کا جو سلسلہ چلا آرہا تھا وہ آج اپنے اختتام کو پہنچا۔ اس سلسلہ کی آخری کڑی مسابقہ نورانی قاعدہ و مسابقہ ناظرہ قرآن کریم ہے جس کا انعقاد آج بروز جمعرات یکم فروری ۲۰۲۴ جامعہ ھذا کی مسجد میں ہوا، جس میں دینیات اول و دوم کے تمام طلبہ شریک ہوۓ جس میں بڑی حد تک طلبہ ہمت وجرأت کے ساتھ سوالات کے صحیح صحیح جوابات دۓ۔

آج کا مسابقہ رئیس الجامعہ مولانا فاروق قاسمی امیر شریعت اڈیشہ کی سرپرستی میں منعقد ہوا جس میں سائل مولانا لیاقت قاسمی تھے جبکہ حکم کا فریضہ قاری عابد قاسمی اور قاری صبغت اللہ ندوی انجام دے رہے تھے اور اس مسابقہ میں منشی افضل اور مفتی صالح الزماں قاسمی کا بڑا تعاون رہا۔

واضح رہے کہ جامعہ اشرف العلوم کیندرہ اڈیشا میں تقریب ختم بخاری ۲۲رجب المرجب ۱۴۴۵بمطابق ۳فروری ۲۰۲۴ بروز سنیچر منعقد ہوگی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر