دہرادون: اتراکھنڈ اسمبلی میں طویل بحث کے بعد بدھ کو یکساں سول کوڈ (یو سی سی) بل کو اکثریت کے ساتھ منظور کر لیا گیا۔
منگل کو وزیراعلی پشکر سنگھ دھامی نے یو سی سی بل پیش کیا تھا اور پھر اس پر بحث شروع ہوئی۔ یو سی سی بل پر دو دن کی بحث کے بعد آج اسے منظور کر لیا گیا ہے۔ اسمبلی سے منظور ہونے کے بعد یو سی سی بل اب قانون بن گیا ہے۔ اتراکھنڈ یو سی سی بل منظور کرنے والی پہلی ریاست بن گئی ہے۔
بل پاس ہونے کے بعد وزیراعلی پشکر سنگھ دھامی نے کہا کہ یہ قانون برابری، یکسانیت اور مساوی حقوق کے بارے میں ہے۔ اس حوالے سے کئی شکوک و شبہات تھے لیکن اسمبلی میں دو دن کی بحث کے بعد سب کچھ واضح ہو گیا۔ یہ قانون کسی کے خلاف نہیں ہے۔پشکر سنگھ دھامی نے کہا کہ یہ ان خواتین کے لئے ہے جنہیں سماجی اصولوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس سے ان کا اعتماد مضبوط ہوگا۔ یہ قانون خواتین کی مجموعی ترقی کے لئے ہے۔ بل پاس ہو چکا ہے۔ اب ہم اسے صدر کو بھیجیں گے۔ صدر کے دستخط ہوتے ہی یہ ریاست میں قانون بن جائے گا۔پشکر سنگھ دھامی نے کہا کہ وہ کمیٹی کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔ تقریباً 10 ہزار لوگوں سے براہ راست بات کی گئی۔ مسودے کا جائزہ لیا گیا اور پھر پیش کیا گیا۔ میں عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ وزیراعظم مودی کا خصوصی شکریہ۔ اب ہم اسے صدر کے پاس بھیجیں گے اور ان کی منظوری کے بعد ہم اسے قانون کے طور پر نافذ کریں گے۔
0 Comments