Latest News

ملک کی پہلی زیرآب میٹرو ٹرین کا وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں اافتتاح۔

کولکاتا: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کولکاتا میں 15,400 کروڑ روپے کے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس دوران انہوں نے ملک کی پہلی زیر آب ٹرین کو عملی طور پر جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جس کے بعد انہوں نے کچھ بچوں کے ساتھ اس ٹرین میں سفر بھی کیا۔ پی ایم نریندر مودی نے زیر آب میٹرو ریل سفر سے متعلق 36 سیکنڈ کا ویڈیو بھی شیئر کیا۔ اس میں وہ بچوں کو ٹرین میں قریب بیٹھنے کو کہتے نظر آئے۔ اس دوران پی ایم مودی نے خوشی اور مسرت کے ساتھ بچوں کے ساتھ بات چیت کی۔ سرکاری ریلیز کے مطابق، ایسٹ ویسٹ میٹرو کا 4.8 کلومیٹر طویل حصہ 4,965 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے اور ہاوڑہ میں ہندوستان کا سب سے گہرا میٹرو اسٹیشن ہوگا جو سطح زمین سے 30 میٹر نیچے۔ یہ راہداری آئی ٹی ہب سالٹ لیک سیکٹر وی جیسے اہم علاقوں کو جوڑنے میں مدد کرے گی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر