Latest News

ماسکو حملے میں اب تک ۱۳۳ افراد کی ہلاکت،اس دہشت گردانہ حملے کی دنیا بھر میں شدید مذمت۔

ماسکو :جمعہ کی شب ماسکو کے ایک کنسرٹ ہال میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی دنیا کے کئی ممالک نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اس حملہ میں اب تک 133 افراد کی ہلاکت کی خبریں سامنے آ چکی ہیں، جبکہ درجنوں افراد زخمی ہیں جن میں سے کچھ زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اس درمیان روسی صدر پوتن نے ملک میں ’قومی غم‘ کا اعلان کر دیا ہے۔روسی صدر پوتن کا ایک بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ ’’کئی بے قصور لوگ کراکس سٹی ہال میں دہشت گردانہ حملے کا شکار بن گئے۔ مجھے یقین ہے کہ کروکس سٹی ہال میں دہشت گردانہ حملے کے متاثرین کی جان بچانے کے لیے ڈاکٹرس ہر ممکن کوشش کریں گے۔‘‘ ساتھ ہی پوتن نے کہا کہ ’’اس حملہ کے پیچھے جو بھی ہیں، میں قسم کھاتا ہوں کہ وہ بخشے نہیں جائیں گے۔‘‘ انھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بندوق برداروں نے یوکرین بھاگنے کی کوشش کی ہے۔
اس درمیان کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ماسکو میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ انھوں نے متاثرین کے تئیں اپنی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ روس کے لوگوں کے ساتھ ہیں۔ اس سلسلے میں راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’ماسکو میں ہوئے بزدلی والے دہشت گردانہ حملے سے متاثر ہوئے لوگوں اور ان کے اہل خانہ کے تئیں میری ہمدردی ہے۔ میں تشدد کے اس بہیمانہ عمل کی سخت مذمت کرتا ہوں اور روس کے لوگوں کے ساتھ متحد ہو کر کھڑا ہوں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر