Latest News

رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں عمرہ کرنے کے لیے ۵۰ لاکھ زائرین سعودیہ عرب پہنچے۔

رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے کیلئے 50 لاکھ سے زائد زائرین سعودی عرب پہنچ گئے۔ سربراہ حرمین انتظامیہ کے مطابق 50 ہزار سے زائد زائرین اعتکاف میں بیٹھیں گے جب کہ علاقائی مساجد میں بھی زائرین کی بڑی تعداد اعتکاف میں بیٹھےگی۔رمضان میں زائرین صرف ایک مرتبہ عمرہ ادا کرسکیں گے

سربراہ حرمین انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زائرین کی تعداد بڑھنےکا امکان ہے جس کیلئے افرادی اور تکنیکی سہولتیں بڑھادی گئی ہیں۔ سربراہ حرمین انتظامیہ کا کہنا ہےکہ زائرین کی سہولت اور آسانی کے لیے تمام وسائل بروئےکار لائے جائیں گے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر