Latest News

مسجد الحرام کے صحن میں افطار دسترخوان کے روح پرور مناظر۔

ریاض: سعودی عرب میں مسجد الحرام کے صحن مبارک میں زائرین کی بڑی تعداد نے روحانیت کے ماحول میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ افطار کیا۔ اس موقع پر روح پرور مناظر دیکھنے کو ملے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غروب آفتاب سے قبل زائرین کی بڑی تعداد مسجد الحرام کے صحن میں بچھائے گئے دسترخوان پہنچی جبکہ رضاکار زائرین کی خدمت اور افطاری فراہم کرنے میں مصروف رہے۔
حرم کے صحن میں ماہ مبارک کے پہلے دن افطار دسترخوان اسلامی اخوت، باہمی بھائی چارگی اور یگانگت کی منظر کشی کررہے تھے۔
حرم کے صحن میں موجود رضا کار روزہ داروں کو افطار پیش کرنے کے لیے ایک دوسرے سے سبقت لینے کی کوشش کررہے تھے۔ حکومتی اور نجی اداروں کی زیرنگرانی پرسکون ماحول اور زائرین کے دعاؤں اور اذکار کے درمیان افطار مکمل کیا گیا۔ مسجد الحرام کی صفائی پر مامور کارکنوں نے افطار ختم ہونے کے بعد مختصر دورانئے میں دسترخوانوں کو سمیٹ لیا تاکہ ہزاروں زائرین نماز مغرب کی ادائیگی کرسکیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر