Latest News

اسلحہ لائسنس میں دھوکہ دہی کے کیس میں مختار انصاری قصوروار قرار۔

وارانسی: مختار انصاری کو اسلحہ لائسنس میں دھوکہ دہی کیس میں قصوروار قرار دیا گیا ہے۔ وارانسی کی ایم پی-ایم ایل اے عدالت بدھ کو اپنا فیصلہ سنا سکتی ہے۔ یہ معاملہ 36 سال پرانے بندوق کے فرضی لائسنس سے متعلق ہے۔ اس میں مختار انصاری پر ڈی ایم اور ایس پی کے فرضی دستخط بنا کر لائسنس حاصل کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ باندہ جیل سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس کیس کی سماعت میں مختار انصاری شامل ہوئے تھے۔
اسپیشل جج (ایم پی-ایم ایل اے کورٹ) اونیش کمار گوتم کی عدالت میں پچھلی سماعت 27 فروری کو ہوئی تھی جس میں دونوں فریقوں کے دلائل مکمل ہوئے تھے۔ اس کے بعد عدالت نے اپنا فیصلہ 12 مارچ کو سنانے کا فیصلہ کیا تھا ۔ تاہم آج عدالت نے مختار انصاری کو قصوروار قرار دیتے ہوئے فیصلہ کل تک کے لیے ملتوی کردیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر