Latest News

سی ایم ہمنتا سرما کا دعوی: آسام میں این آر سی سے باہر رہنے والے ۱۹ لاکھ میں سے ۷ لاکھ مسلمان ہیں۔

گوہاٹی: آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے کہا کہ ریاست کے شہریوں کے قومی رجسٹر سے باہر رہ جانے والے 19 لاکھ افراد میں سات لاکھ مسلمان شامل ہیں۔پانچ لاکھ بنگالی ہندو، دو لاکھ آسامی ہندو گروپس کوچ-راجبونگشی، داس، کلیتا، سرما (آسامی)، اور ڈیڑھ لاکھ گورکھوں کو رجسٹر سے خارج کر دیا گیا۔ شرما نے نیوز لائیو کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے یہ دعویٰ کیا۔
این آرسی ایک رجسٹر ہے جس کا مقصد "غیر قانونی” تارکین وطن کی شناخت اور ملک بدر کرنا ہے۔ آسام نے 31 اگست 2019 کو شہریوں کا ایک قومی رجسٹر شائع کیا۔ رہائشیوں کو یہ ثابت کرنا تھا کہ وہ یا ان کے آباؤ اجداد 24 مارچ 1971 کی آدھی رات سے پہلے آسام میں داخل ہوئے تھے، تاکہ انہیں فہرست میں شامل کیا جا سکے۔
19 لاکھ سے زیادہ افراد یا 5.77 فیصد درخواست دہندگان کو حتمی فہرست سے باہر ہیں یہ واضح نہیں تھا کہ باقی 3.5 لاکھ افراد کون ہیں۔شرما نے کہا کہ این آر سی سے خارج ہونے والوں میں سے تین لاکھ سے چھ لاکھ شہریت ترمیمی قانون کے تحت شہریت کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، جن کے لیے قواعد 11 مارچ کو مطلع کیے گئے تھے۔
شہریت ترمیمی قانون کا مقصد بنگلہ دیش، افغانستان اور پاکستان کے مسلمانوں کے علاوہ چھ اقلیتی مذہبی برادریوں کے پناہ گزینوں کے لیے ہندوستانی شہریت دینا ہے ، اس شرط پر کہ وہ چھ سال سے ہندوستان میں مقیم ہوں اور 31 دسمبر 2014تک ملک میں داخل ہوں۔ .مشترکہ طور پر، سی اے اے اور این آر سی حکومت کو ان تمام "غیر قانونی” مہاجروں کو نکالنے کی اجازت دے سکتے ہیں – اور پھر ہندوؤں، پارسیوں، سکھوں، بدھسٹوں، جینوں اور عیسائیوں کو دوبارہ داخل ہونے کی اجازت دے سکتے ہیں، جبکہ مسلمانوں کو اسی قانونی سہولت سے انکار کرتے ہیں۔
بی جے پی نے این آر سی کو ملک بھر میں نافذ کرنے کے اپنے ارادے کا اعلان کیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر