Latest News

رمضان کے پہلے عشرے میں ایک کروڑ فرزندانِ توحید کی مسجد نبویؐ آمد۔

رمضان المبارک کے پہلے عشرے کے دوران تقریباً 10 ملین کے قریب زائرین کی مسجد نبویؐ آمد ہوئی اور ساڑھے 7 لاکھ کے قریب خوش نصیبوں نے روضہ رسولﷺ پر حاضری دی۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے امور کی جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے پہلے عشرے کے دوران مسجد نبویؐ نے مجموعی طور پر 98 لاکھ 18 ہزار 474 زائرین اور نمازیوں کا استقبال کیا۔
مسجد نبویؐ میں زائرین کی اتنی بڑی تعداد کا استقبال اعلیٰ معیاری سہولیات کے ساتھ کیا گیا، اس دورا ن عبادت گزاروں کو متاثر کن تجربے کی فراہمی کیلئے مربوط و منظم نظام اور اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کی گئیں۔
عرب میڈیا کے مطابق رمضان کے پہلے عشرے کے دوران 7 لاکھ 39ہزار 702 زائرین نے روضہ رسول ﷺپر حاضری دی۔
عرب میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ گزشتہ ہفتے 26 ہزار 910 بزرگ اورمعذور افراد خصوصی خدمات سے مستفید ہوئے جب کہ رہنمائی کی خدمات سے استفادہ حاصل کرنے والے زائرین کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار سے تجاوز کرگئی۔
اس دوران زائرین میں آب زمزم کی ایک لاکھ 95 ہزار 800 بوتلیں تقسیم کی گئیں اور 29 لاکھ 8 ہزار 530افطار پیکٹس روزداروں میں تقسیم کیے گئے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر