Latest News

اچانک طبیعت بگڑنے کے بعد مختار انصاری آئی سی یو میں داخل، گواہی روکنے کے لیے مختار کو قتل کرنے کی سازش کی جارہی: افضال انصاری۔

باندہ: اترپردیش کی باندہ جیل میںبند مختار انصاری کی طبیعت اچانک بگڑجانے کے بعد ضلع میں افراتفری کا ماحول دیکھاگیا۔ انہیں جلد بازی میںباندہ کے میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا۔ ابتدائی طور پر اطلاع ملی تھی کہ مختار انصاری کو گھبراہٹ اور سینے میں درد کی وجہ سے داخل کیا گیا تھا لیکن اب نئی معلومات موصول ہوئی ہیں کہ مختار انصاری کو قبض اور یورین انفیکشن کی شکایت تھی جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا تھا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق پیر کی رات دیر گئے مختار کی طبیعت خراب ہونے کے بعد جیل انتظامیہ نے ڈاکٹروں کو طلب کیا تھا۔ ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد مختار کو میڈیکل کالج کے آئی سی یو میں داخل کرنے کا مشورہ دیا۔ جس کے بعد مختار کو سخت سیکورٹی کے درمیان میڈیکل کالج کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا ہے۔

اُدھر، غازی پور لوک سبھا سیٹ سے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے امیدوار اور مختار انصاری کے بھائی رُکن پارلیمنٹ افضال انصاری نے بڑا بیان دیا ہے۔  مختار انصاری کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع ملنے پر افضال انصاری نے کہا کہ اسری چٹی کیس میں مختار انصاری کو گواہی دینا ہے۔  اور مختار کو اس کی گواہی روکنے کے لیے قتل کرنے کی سازش کی جارہی ہے،
 افضال انصاری نے کہا کہ مختار کی گواہی کے بعد کچھ لوگوں کو سزا ملے گی۔  سرکاری محکمے اور افسران سب ایک دوسرے کے ساتھ ملی بھگت کر رہے ہیں۔  سب کی ملی بھگت سے مختار کو قتل کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔ 
 انہوں نے کہا کہ جب مختار کی طبیعت بگڑنے کی اطلاع ملی تو پہلے تو ایسا لگا کہ کچھ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے۔  میڈیکل کالج سے اطلاع ملنے کے بعد کچھ راحت ملی ہے۔  مختار کو دیکھنے کے لیے پورا خاندان باندہ پہنچ گیا۔  کچھ رشتہ دار آئے ہیں۔  ہم قانون کے ذریعے مختار کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔ لوگ مختار کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔ مختار انصاری کے بڑے بھائی افضال انصاری نے کہا کہ مختار کو جیل میں زہر دے کر قتل کرنے کی سازش کی گئی۔  اب ان کی صحت میں بہتری آرہی ہے۔  مختار نے مجھ سے بات کی ہے، اسے ہوش آیا ہے۔  سازش ایک بار پھر ناکام ہو گئی ہے۔‘‘
افضال انصاری نے سرکار اور انتظامیہ پر الزام لگایا کہ مختار کو جیل میں مارنے کی سازش رچی گئی ہے ،ان کے کھانے میں زہر دیا گیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے اس سے پہلے بھی ایسی کوشش کی گئی –
ہندوستان کے مطابق افضال انصاری نے کہا کہ آواری چٹی کانڈُ میں مختار کی گواہی نہ ہو ااس لیے ان کو مارنے کی سازش ہورہی ہے کیونکہ مختار گواہی۔ دے گا تو برجیش سنگھ اور تربھون سنگھ کو سزا ہوجائے گی -سرکار ،مجرموں اور افسروں کی ملی بھگت سے سازش ہورہی ہے 

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر