Latest News

سعودی عرب سمیت کئی ممالک میں نظر آیا رمضان المبارک کا چاند، آدھی دنیا میں کل رکھا جائے گا پہلا روزہ۔

نئی دہلی: سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک و آسٹریلیا سمیت کئی ممالک میں اتوار کو رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا۔ چاند نظر آتے ہی ان ممالک میں رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہوگیا ہے اور یہاں پہلا روزہ کل یعنی پیر 11 مارچ کو ہوگا۔ سعودی عرب کے مقابلے ہندوستان میں عام طور پر چاند ایک دن بعد نظر آتا ہے۔ ایسے میں بھارت میں چاند 11 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے اور یہاں پہلا روزہ منگل 12 مارچ کو ہوگا۔
سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے پیر کے روز یعنی 11 مارچ 2024 سے رمضان المبارک کا پہلا روزہ رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی آدھی دنیا میں رمضان المبارک کا آغاز ہو گیا ہے اور نماز تراویح کا آغاز اتوار کی رات سے ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ رمضان المبارک اسلامی کیلنڈر کا 9واں مہینہ ہے اور یہ مقدس ترین مہینہ ہے۔
سعودی عرب میں چاند دیکھنے کیلئے مملکت کی 10 آبزرویٹریز میں اجلاس ہوئے جبکہ سعودی سپریم کورٹ نے بھی عوام سے چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔ سعودیہ کے بیشتر مقامات پر مطلع ابر آلود تھا تاہم سدیر شہر میں چاند نظر آنے کی شہادت ملی۔ مملکت میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا جس کے بعد کل بروز پیر 11 مارچ کو یکم رمضان 1445 ہجری ہوگا۔ حرمین شریفین میں نماز تراویح آج عشا کی نماز کے بعد پڑھائی جائے گی۔

سمیر چودھری۔

 #Ramzan_2024 Ramzan2024 Ramdhan2024

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر