Latest News

مبینہ شراب گھوٹالے میں ای ڈی نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کوگرفتار کیا، سیاسی درجہ حرارت گرم، راہل گاندھی نے بولا پی ایم مودی پر حملہ، کہا ڈرا ہوا تاناشاہ ایک مردہ جمہوریت بنانا چاہتا ہے۔

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو ای ڈی کی ٹیم نے مبینہ شراب گھوٹالے معاملے میں ان کے گھر سے دیر رات گرفتار کر لیا ہے۔ جمعرات کی دیر شام ای ڈی کی ٹیم ان کے گھر پہنچی اور گھر کی تلاشی لی۔ مبینہ شراب گھوٹالہ میں گھیرے کیجریوال کو ای ڈی مسلسل سمن بھیج رہی تھی۔ معاملہ عدالت تک پہنچ گیا تھا۔ ابھی کچھ روز قبل دہلی ہائی کورٹ نے اس معاملے میں اہم تبصرہ کیا تھا اور کیجریوال گرفتاری سے راحت نہیں ہیں۔

جانکاری کے مطابق، چھ سے آٹھ افسران سی ایم کیجریوال کے گھر پہنچے ہیں اور وہ یہاں سمن دینے آئے ہیں۔ معلوم ہوکہ ای ڈی پہلے ہی سی ایم کیجریوال کو 9 سمن دے چکی ہے۔ جمعرات کو سی ایم کیجریوال کو 10 واں سمن دیا گیا ہے۔ سی ایم کیجریوال کو دہلی ہائی کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ قبل ازیں جمعرات کو عدالت نے کہا کہ وہ گرفتاری سے راحت نہیں ہیں۔
دراصل، ای ڈی کے سمن پر کیجریوال پوچھ گچھ کے لیے نہیں آ رہے تھے، انہوں نے عدالت سے یہ یقین دہانی مانگی تھی کہ اگر وہ پوچھ گچھ کے لیے جائیں گے تو انہیں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ اس پر عدالت نے کہا کہ کیجریوال کو سمن کے جواب میں ای ڈی کے سامنے پیش ہونا پڑے گا، ان کی گرفتاری پر کوئی روک نہیں ہے۔
اُدھر، کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایک ٹویٹ کرکے وزیراعظم مودی پر ایک طنز کسا اور انہیں ایک تانا شاہ (ڈکٹیٹر) سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مردہ جمہوریت بنانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے ہندی میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ڈرا ہوا تاناشاہ، ایک مردہ جمہوریت بنانا چاہتا ہے۔ میڈیا سمیت تمام اداروں پر قبضہ کرنا، پارٹیوں کو توڑنا، کمپنیوں سے ہفتہ وصولی، اہم اپوزیشن پارٹی کا اکاؤنٹ منجمد کرنا بھی ’شیطانی شکتی‘ کے لئے کم تھا، تو اب منتخب وزرائے اعلیٰ کی گرفتاری بھی عام سی بات ہو گئی ہے، ’انڈیا‘ اس کا منہ توڑ جواب دے گا۔
واضح رہے کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو آج انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے دو گھنٹے تک پوچھ گچھ کے بعد ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا گیا۔ اس دوران دہلی کی وزیر آتشی نے کہا کہ کیجریوال دہلی کے وزیراعلیٰ رہیں گے اور جیل سے حکومت چلائیں گے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر