نئی دہلی: کل ہند مجلس اتحاد مسلمین نے لوک سبھا الیکشن کے اعلامیہ کی اجرائی سے قبل تین امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ بیرسٹر اسد الدین اویسی رکن اس پارلیمنٹ حیدر آباد و صدر کل ہند مجلس اتحاد مسلمین نے بتایا کہ حیدر آباد سے وہ خود انتخاب لڑیں گے جبکہ اور رنگ آباد سے موجودہ رکن پارلیمان امتیاز جلیل جماعت کے امیدوار ہوں گے۔ کشن گنج سے اختر الایمان کو ٹکٹ دیا جائے گا۔ مزید کن نشستوں سے مقابلہ کیا جائے گا اس سلسلہ میں پارٹی غور و خوض کر رہی ہے۔ مذکرہ معلومات میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد الدین اویسی نے دی۔
0 Comments