Latest News

میں بے گناہ ہوں: بدایوں واقعہ کے دوسرے ملزم جاوید کا خودسپردگی کےوقت بیان۔

بریلی: بدایوں واقعہ کے ملزم جاوید نے جمعرات کی صبح بریلی میں خودسپردگی کی۔ اس کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔ جس میں جاوید کا کہنا ہے کہ وہ بے قصور ہے۔ جس وقت دونوں بچوں کو قتل کیا گیا۔ اس دوران وہ اپنے گھر پر تھا۔ اسے اطلاع ملی تھی کہ ساجد کا شہر میں کہیں جھگڑا ہوا ہے۔ جب وہ اپنے گاؤں سے بدایوں آیا تو بھیڑ دیکھ کر ڈر گیا اور سیدھا دہلی کی طرف بھاگا۔ راستے میں بہت سے لوگوں کے فون آئے۔ لوگوں نے اسے بتایا کہ اس کے بھائی نے جرم کیا ہے۔ اس وجہ سے وہ سرینڈر کرنے کے لیے دہلی سے بریلی آیا مشتعل ہجوم نے اسے پکڑ کر بارہ دری تھانے کے حوالے کر دیا۔ بدایوں پولیس اسے پکڑ کر لے گئی۔ امر اجالا کے مطابق بدایوں کے ایس ایس پی آلوک پریہ درشی نے بتایا کہ بدایوں دوہرے قتل کیس کے دوسرے ملزم جاوید نے پولیس کارروائی کے دباؤ میں بریلی کے بارہ دری پولیس اسٹیشن کے سیٹلائٹ پوسٹ پر خودسپردگی کر دی ہے۔ ملزم نے اپنی ایک ویڈیو بھی وائرل کی ہے۔ پولیس اسے بدایوں لا رہی ہے اور اس سے واقعہ کے بارے میں پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
جاوید نے خود کو بے گناہ قرار دیا۔
جاوید نے کہا کہ اس کے پاس بہت سے لوگوں کی ریکارڈنگ ہے جنہوں نے اسے بتایا کہ یہ واقعہ تمہارے بھائی نے کیا ہے۔ واضح ہو مقتول بچوں کے باپ کی جانب سے درج کرائی گئی رپورٹ میں جاوید کا نام بھی لیا گیا ہے۔ الزام ہے کہ واقعہ کے وقت جاوید بھی مرکزی ملزم ساجد کے ساتھ آیا تھا۔
جاوید پر انعام کا اعلان کیا گیا۔
پولیس ملزم جاوید کی مسلسل تلاش کر رہی تھی۔ پولیس کی کئی ٹیمیں اس کی تلاش میں مصروف تھیں۔ بدایوں کے ایس ایس پی نے جاوید کی گرفتاری پر 25 ہزار روپے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔ ملزم سے پوچھ گچھ کے بعد ہی قتل کی وجہ سامنے آئے گی۔
بدایوں میں منگل کی شام کو منڈی کمیٹی پولیس چوکی سے 500 میٹر دور بابا کالونی میں ایک ٹھیکیدار ونود ٹھاکر کے دو بیٹوں آیوش (13) اور آہان (6) کو چاقو سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا گیا۔ ٹھیکیدار کے گھر کے سامنے ہیئر سیلون چلانے والے ساجد نے یہ سنسنی خیز واردات انجام دی تھی۔


Post a Comment

0 Comments

خاص خبر