Latest News

دسویں شب میں نظر منزل اور معاویہ کالونی میں قرآن کریم مکمل، مولانا سلمان بجنوری نے دعا کرائی۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
ماہِ مبارک کے عشرہ اول کی تکمیل کے ساتھ ہی نماز تراویح میں ختم قرآن کریم کاسلسلہ بھی شروع ہوگیاہے۔ گزشتہ رات رمضان المبارک کی دسویں شب میں محلہ معاویہ کالونی میں واقع تنویر احمد کے مکان پرمولوی سہیل قاسمی اور مولوی عبداللہ قاسمی (نابینا) نے نماز تراویح میں نصف نصف قرآن کریم سناکر مکمل کیا۔
اس موقع پر منعقد دعائیہ تقریب میں دارالعلوم دیوبند کے استاذ حدیث مولانا سلمان بجنوری نے قرآن کریم کی عظمت کے حوالہ سے مختصر خطاب کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے تمام مسائل کا حل قرآن کریم کے اندر موجود ہے لیکن بڑے افسوس کی بات ہے کہ ہم نے قرآن کریم کوچھوڑ دیا ہے، یہی وجہ ہے ہم دنیا میں رسوا ہورہے ہیں اسلئے یہ کہ نہ صرف قرآن کریم کی تلاوت کا معمول بنائیں بلکہ اس کے مطابق زندگی گزاریں ،اپنے بچوں کو ضروربضرور قرآنی تعلیمات سے روشناس کرائیں،قرآن کریم کی تعلیم کے بغیر کوئی بچہ نہیں رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ تمام بیماریوں کی شفا اور مصائب و مسائل کے حل قرآن کے اندر موجودہے۔
مولانا حاضرین مجلس سے کہاکہ پورے مہینہ نماز تراویح پڑھنا سنت موکدہ ہے اسلئے نماز تراویح کا سلسلہ آخررمضان تک رہنا چاہئے۔ آخر میں مولانا رقت آمیز دعائی کرائی۔ اس دوران مولانا محمد اصغر، عبدالمنان، سمیر چودھری، عبدالباسط، وسیم احمد، عبدالقادر، حکیم یاسین سمیت کثیر تعداد میں کالونی کے لوگ موجودرہے۔
دوسری جانب محلہ خانقاہ میں واقع نظر منزل میں حسب سابق رمضان المبارک کے پہلے عشرہ میں دس یوم میں نماز تراویح میں کلام اللہ شریک مکمل کیاگیا۔ اس موقع پر دارالعلوم دیوبند شعبہ تنظیم و ترقی کے ناظم مولانا راشد کاندھلوی نے نے ماہِ رمضان میں روزہ رکھنے کی اہمیت اور اس کی فضیلت بیان کی۔ انہوں نے قرآن پاک کی کے فیوض و برکات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے رمضان المبارک میں قرآن شریف کو نازل فرمایا۔ اسلئے اس ماہِ مبارک میں قرآن کریم کی زیادہ سے زیادہ تلاوت کرنی چاہئے،انہوں نے کہاکہ پوری دنیا میں صرف قرآن شریف ہی ایسی کتاب ہے ،جس کو انسان اپنے دل و دماغ میں اتار لیتاہے، یہ اسی کتاب کی صفت اور معجزہ ہے کہ بچہ ہو یا بڑا وہ اس کو زبانی یاد کرلیتاہے۔اس دوران مولانا نے رقت آمیز دعاءکرائی۔حافظ محمد طہٰ نے دس یوم میں قرآن کریم سنایا۔ دعائیہ مجلس میں نظر فاونڈیشن کے چیئرمین نجم عثمانی، ضرار بیگ، انجم عثمانی، جمال ناصر عثمانی، حسین احمد، عبدالرحمن، صحافی نوشاد عثمانی، دلشاد عثمانی، شاہنوازعثمانی، ڈاکٹر انیس، قاری صغیر، قمر عثمانی، محمد کاشف، سہیل فاروقی وغیرہ موجودرہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر