کلکتہ: وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج لوک سبھا انتخابات کیلئے بی جے پی کے منشور کی سخت تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوئی بھی ضمانت قابل عمل نہیں ان کی صرف ایک ہی ضمانت قابل عمل ہے وہ فرقہ وارانہ فسادات کی ہے آسام میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، ترنمول کانگریس کی سربراہ نے کہا کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ وزیر اعظم مودی کسی کے لیے کچھ بھی کریں گے۔دریں اثنا بی جے پی نے دعوی کیا کہ بنرجی نے اپنے ایکس پوسٹ کے ساتھ رام نومی کے تہوار کی توہین کی ہے۔
ممتا بنرجی نے وعدہ کیا کہ شہریت (ترمیمی) ایکٹ اور این آر سی کو مغربی بنگال میں نافذ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے بی جے پی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ ملک کو ’’حراستی کیمپ ‘‘میں تبدیل کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرہم جیت گئے تو ہم ریاست میں این آر سی اور سی اے اے کو نافذ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ انتخاب انتہائی خوفناک ہے ۔ملک کو حراستی کیمپ میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔میں نے اس سے پہلے کبھی ایسا سیاہ اور کرپٹ الیکشن نہیں دیکھا۔ممتا بنرجی نے بی جے پی حکومت کو جملے باز پارٹی قرار دیتے ہوئے کہا کہ فساد ان کی (مودی حکومت) کی واحد ضمانت ہے۔ مجھے یقین نہیں ہے کہ مودی کسی کے لیے کچھ کریں گے۔ یہ حکومت ایک جملے باز حکومت ہے۔میں کسی دھمکی سے نہیں ڈرتی۔بی جے پی نے گزشتہ ہفتے اپنے منشور میں وعدہ کیا تھا کہ وہ پورے ملک میں سی اے اے اور یکساں سول کوڈ کو نافذ کرے گی۔
دریں اثنا بی جے پی لیڈر سدھانشو ترویدی نے کہا کہ ممتا بنرجی نے ایکس ہینڈ ل پر امن برقرار رکھنے کا پیغام دیا جس سے رام نومی کی توہین ہوئی ہے۔جب پورا ہندوستان اور دنیا رام نومی منا رہی ہے،انڈیا اتحاد کے رہنما ہندوستان اور اس کی ثقافت کی تذلیل کرنے سے گریز نہیں کر رہے ہیں۔مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کر کے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔یہ توہین آمیز ہے۔ رام نومی کا تہوار، دوسرے مذہبی مواقع کی طرح، آپ (ممتا بنرجی) نے امن کا پیغام دیا ہے۔ لیکن یہاں آپ امن برقرار رکھنے کے لیے کہہ رہے ہیں۔ ایسا کرکے، آپ ہندوستانیوں کو نیچا دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
0 Comments