Latest News

پی ایم مودی نے مسلم دشمنی کی تمام حدیں پار کردی، ہندوستانی مسلمانوں کو بتایا ’گُھس بیٹھیے‘، کانگریس کی الیکشن کمیشن سے کارروائی کی مانگ۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کی مسلمان دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آگئی، مودی نے ہندوستانی مسلمانوں کو گُھس بیٹھیے قرا دیا۔ ملک جاری عام انتخابات کے دوران وزیراعظم مودی نے انتخابی مہم کی آڑ میں نفرت انگیز تقریر کرتے ہوئے ملک میں رہنے والے تمام مسلمانوں کو 'گُھس بیٹھیے‘ (درانداز) قرا دیا۔
اتوار کو راجستھان میں انتخابی مہم کےدوران تقریر کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ کانگریس اقتدار میں آئی تو یہ ملک کی دولت انہیں بانٹیں گے جن کے زیادہ بچے ہیں، گھس بیٹھیوں کو بانٹیں گے۔ مودی کا کہنا تھا کہ کانگریس کے من موہن سنگھ حکومت نے پہلے بھی کہا تھا ملک کی دولت پر پہلا حق مسلمانوں کا ہے۔ 
کانگریس نے مودی کی تقریر پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کا بیان نفرت انگیز اور توجہ ہٹانےکی کوشش ہے، کانگریس نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ انتخابی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر تحقیقات کی جائیں۔
خیال رہے کہ ملک میں انتخابات کے پہلے مرحلے کا انعقاد 19 اپریل کو ہوا۔ پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں کی 102 نشستوں پر ووٹ ڈالے گئے۔ اس مرحلے کے لیے 1600 سے زائد امیدوار میدان میں تھے جبکہ پہلے مرحلے میں 16 کروڑ 63 لاکھ سے زیادہ ووٹر رجسٹرڈ تھے۔ 21 ریاستوں میں لوک سبھا کی 102 نشستوں پر مجموعی ووٹر ٹرن آؤٹ 59.71 فیصد رہا۔ عام انتخابات سات مراحل میں یکم جون تک جاری رہیں گے اور نتائج کا اعلان چار جون کو کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے کی ووٹنگ میں بی جے پی کے لیے مایوس کن خبروں کے بعد وزیراعظم کا یہ بیان سامنے آیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر