Latest News

مذہب کی بنیاد پر مسلمانوں کو ریزرویشن کی اجازت نہیں دی جائے گی: انتخابی ریلی میں پی ایم مودی کا ایک بار پھر مسلمانوں پر حملہ۔

حیدرآباد: وزیراعظم نریندر مودی نے کانگریس کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایس سی ، ایس ٹی اور او بی سی کا ریزرویشن مذہب کی بنیاد پر مسلمانوں کو دینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ 
سیاست نیوز کے مطابق، مودی نے کہا کہ 2004-2009 میں تلنگانہ میں کانگریس نے مسلمانوں کو ریزرویشن کی فراہمی کے احکامات راتوں رات جاری کئے۔ ظہیر آباد میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ جب تک وہ زندہ ہیں مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن کی اجازت نہیں دیں گے۔ مودی نے کہا کہ کانگریس کی پچھلی حکومتوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کیا اور قرض کے گڑھے میں ڈھکیل دیا تھا لیکن بی جے پی حکومت نے ملک کو اس دلدل سے نکالا۔ چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی کا نام لئے بغیرمودی نے کہا کہ موجودہ ڈبل آر حکومت بھی تلنگانہ کو لوٹنا چاہتی ہے۔مودی نے کہا کہ بی آر ایس اور کانگریس ایک ہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکز میں تیسری میعاد میں ملک کو مزید ترقی دی جائے گی۔ مودی نے لوک سبھا حلقہ ظہیر آباد اور لوک سبھا حلقہ میدک کے امیدواروں بی بی پاٹل اور رگھونندن راؤ کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔


Post a Comment

0 Comments

خاص خبر