Latest News

ڈر اور خوف کے ماحول کو چیلنج سمجھ کر اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا کرده صلاحیتیں کو استعمال کریں اور زندگی کو کامیابی کی طرف لے جائیں: محمد اقبال۔

آگرہ: مسجد نہر والی کے خطیب محمد اقبال نے آج خطبہ جمعہ میں نمازیوں کو ڈر اور خوف کے ماحول کو چیلنج سمجھ کر خود کےلیے علاج بتایا، انھوں نے کہا انسان اسی وقت اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرتا ہے جب اس کو کسی سے ڈر یا پھر کسی دشمن سے خطرہ ہوتا ہے۔ 
خطیب محمد اقبال نے ایک واقعہ کا ذکر کیا، انھوں نے کہا ایک چڑیا گھر کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ ہمارے یہاں ہرن بہت ہی آرام کے ماحول میں رہتے ہیں ہم نے محسوس کیا کہ اس طرح وہ سب ہرن بلکل سست اور ڈل سے ہوگئے ہیں جو چستی ان میں ہونی چاہیے وہ ختم ہو رہی ہے ڈاکڑ سے بھی مشورہ کیا گیا، حل یہ نکلا کہ کچھ دیر کے لیے ان کے پنجرے میں ایک بھیڑیے کو چھوڑا جاے، اس فارمولے نے کام کیا سب ہرن اپنی اصلی پوزیشن میں آگئے اب ہم کبھی کبھی بھیڑیے کو ان کے پنجرے میں چھوڑتے جس سے وہاں ایک ڈر کا ماحول بن جاتا، انسان کا معاملہ بھی اسی طریقہ کا ہے اگر آسودگی میں رہے تو اس کا ذہن ایک طرح سے “ ڈل “ ہو جاتا ہے ، یہ اللہ تعالیٰ کی حکمت کا معاملہ ہے انسان کے معاشرے میں اس کے حریف موجود ہوں تو وہ انسان ذہنی طور پر بیدار رہتا ہے ، اللہ نے انسان میں بے شمار صلاحیتیں رکھی ہیں ، بس ان کو جگانے کی ضرورت ہے ، وہ چاہے کوئی ڈر کا ماحول ہو یا کسی دشمن کا خوف، کسی بھی انسان کی ترقی کے لیے چیلنج بہت بڑا رول ادا کرتا ہے، یہ چیلنج ہی اس کو ترقی کی طرف لے جاتا ہے، اس لیے ہمیں اس ڈر اور خوف کے ماحول کو ایک چیلنج کے طور پر لینے کی ضرورت ہے، چیلنج ایک طرح سے سوے ہوہے انسان کو جگانے کا کام کرتا ہے، اس لیے ہمیں گھبرانے کی ضرورت نہیں چیلنج سمجھ کر اپنے آپ کو جگانے کی ضرورت ہے اور اپنی صلاحیتیں جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہمیں ملی ہوئی ہیں ان کو استعمال کرکے زندگی کو کامیابی کی طرف لے جانے کی کوشش کریں، جب ہم کوشش کریں گے تو اللہ کی مدد بھی ہمارے ساتھ آے گی ، ان شاءاللہ ۔ اللہ ہم سب کو چیلنج کے ساتھ اپنی زندگی کو کامیابی کی طرف لے جانے کی توفیق عطا فرماے، آمین۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر