Latest News

راہل گاندھی نے رائے بریلی سے داخل کیا پرچۂ نامزدگی، امیٹھی سے کشوری لال شرما کانگریس امیدوار۔

رائے بریلی: راہل گاندھی نے جمعہ کی دوپہر تقریباً 2.15 بجے رائے بریلی کلکٹریٹ پہنچ کر اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کردیا۔ اس موقع پر راہل گاندھی کے ساتھ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، سونیا گاندھی، پرینکا گاندھی، تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی اور راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت موجود تھے۔ راہل گاندھی کے ساتھ کانگریس لیڈران و کارکنان کے علاوہ سماجوادی پارٹی لیڈران و کارکنان کی بھی زبردست بھیڑ دیکھنے کو ملی۔ سبھی راہل گاندھی کی رائے بریلی لوک سبھا سیٹ سے ریکارڈ ووٹوں کے ساتھ جیت یقینی بنانے کے لیے پرعزم نظر آئے۔
اس لمحہ کو راہل گاندھی نے انتہائی جذباتی لمحہ قرار دیا ہے۔ یہ تذکرہ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیے گئے ایک پوسٹ میں کیا ہے۔ اس پوسٹ میں انھوں نے رائے بریلی کی عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’’رائے بریلی سے پرچۂ نامزدگی داخل کرنا میرے لیے جذباتی لمحہ تھا۔‘‘ پھر انھوں نے اپنی ماں سونیا گاندھی کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’میری ماں نے مجھے بڑے بھروسہ کے ساتھ فیملی کا میدانِ عمل سونپا ہے اور اس کی خدمت کا موقع دیا ہے۔
امیٹھی سے کشوری لال شرما کانگریس امیدوار۔
نئی دہلی : رائے بریلی و امیٹھی کی سیٹ پر گزشتہ کئی دنوں سے قیاس آرائیاں جا رہی تھیں کہ کانگریس کس کو یہاں سے اپنا امیدوار بناتی ہے۔ آج (3 مئی) کو کانگریس نے رائے بریلی لوک سبھا سیٹ سے راہل گاندھی کو اور امیٹھی سے کشوری لال شرما کو اپنا امیدوار بنانے کا اعلان کردیا ہے۔ امیٹھی میں کے ایل شرما کا مقابلہ بی جے پی امیدوار اور مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی سے ہوگا۔پرینکا گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’کشوری لال شرما سے ہمارے خاندان کا برسوں کا تعلق ہے۔ وہ ہمیشہ امیٹھی اور رائے بریلی کے لوگوں کی خدمت میں پورے دل سے لگے رہتے تھے۔ ان کا عوامی خدمت کا جذبہ اپنے آپ میں ایک مثال ہے۔‘‘ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ’’ آج خوشی کی بات ہے کہ کانگریس نے کشوری لال کو امیٹھی سے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ کشوری لال کی وفاداری اور فرض سے لگن اس الیکشن میں ان کی کامیابی کو یقینی بنائے گی۔ بہت بہت مبارک ہو۔
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے امیٹھی سے کے ایل شرما کو کانگریس کا امیدوار بنائے جانے پر سوشل میڈیا پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہ کے ایل شرما کو امیٹھی سے ٹکٹ دیا گیا ہے، اس یقین کا بھی اظہار کیا ہے کہ وہ یہاں کامیاب ہوں گے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر