Latest News

جامعۃ الشیخ دیوبند میں مجلس تعلیمی کی میٹنگ کا انعقاد، جگہ تبدیلی پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے دارالعلوم دیوبند کا شکریہ ادا کیا۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
معروف دینی درسگاہ جامعة الشیخ حسین احمد المدنی خانقاہ دیوبندمیں مجلس تعلیمی کی ایک میٹنگ کا انعقادعمل میں آیا، جس کی صدارت ادارہ کے مہتمم مولانا مزمل علی قاسمی نے اور نظامت مولانا آصف قاسمی نے کی،اس موقع پر دار العلوم دیوبند سے جگہ کا تبادلہ کر کے مکان لئے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دارالعلوم انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا گیا۔
واضح ہو کہ دارالعلوم دیوبند سے تبادلہ میں لئے گئے مکان کی جگہ پر جامعةالشیخ کی مسجد کا اندرونی حصہ بہت وسیع و عریض ہوگیا، ساتھ ہی مدرسہ کی مسجدکی رونق میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔میٹنگ میں صدر مجلس نے ایجنڈ ا پڑھ کر سنایا۔اس دوران تمام شرکائمجلس نے اپنی رائے پیش کی اور کہا کہ اگر ہمیں اپنے تعلیمی معیار کو مزید بلند کرنے کے لئے سرپرستوں کی مدد کی ضرورت ہے جس کے لئے ہمیں وقتاً فوقتاً سرپرستوں کی میٹنگ یا ان سے مشاورت کرنی چاہیے، اس کے علاوہ اساتذہ کو حسب ضرورت تربیت بھی دی جائے تاکہ انکے اندر درس تدریس کا بہترین طریقہ و تجربہ پیدا ہوسکے۔
میٹنگ میں ماہ وارہر شعبہ کا جائزہ لیکر رپورٹ صدر مدرس کو دینے اور مقدار خانگی کا جائزہ لینے کی تجویز پیش کی گئی۔گاہے بگاہے اساتذہ کی میٹنگ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پرصدر مجلس مولانا مزمل علی قاسمی نے کہا کہ جامعة الشیخ حسین احمد المدنی دیوبند ایک معروف ومشہور دینی درسگاہ ہے، یہاں دارالعلوم دیوبندکے نصاب کے مطابق معیاری تعلیم دی جاتی ہے، چنانچہ حسب سابق امسال بھی کثیر تعداد میں طلبہ کا دارالعلوم میں داخلہ ہوا ہے۔مولانا مزمل علی قاسمی نے بتایا کہ ادارہ میںجدید طلبہ کے داخلے کی کارروائی جاری ہے جب کہ بعض جماعتوں کو کوٹہ مکمل ہونے پر بند کر دیا گیا ہے، ۴مئی ہفتہ سے تعلیم کا آغاز ہو جائے گا۔ ان شائاللہ۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر