Latest News

ملک اور اپنے مستقبل کے لیے ووٹ دے کر ذمہ داری پوری کریں : محمد اقبال۔

آگرہ: مسجد نہر والی کے خطیب محمد اقبال نے آج کے اپنے خطبہ جمعہ میں لوگوں کو ان کی اپنی ذمہ داری کے بارے میں تلقین کی ، انھوں نے کہا کہ آپ کو ملک کے آئین نے ایک بہت بڑی ذمہ داری دی ہے کہ آپ خود اپنے اختیار کا استعمال کرکے اپنی حکومت بنائیں ، اس کے لیے ووٹ دینے کا طریقہ بتایا گیا ، اس وقت ملک میں عام الیکشن ہو رہے ہیں ، ہر ایک کو وقت آنے پر ووٹ دینا ہے ، اب یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ سوچ سمجھ کر اپنے ووٹ کا استعمال کریں ، ایسے لوگوں کو ملک کے ذمہ دار بنائیں جو ملک اور عوام دونوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں ، تب ہی ملک ترقی کرتا ہے جب عوام خوش حال ہوتے ہیں ، اس لیے ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم وقت آنے پر اپنے ووٹ کا استعمال کرکے ایسے لوگوں کا انتخاب کریں جو عوام کو خوش حال کر سکیں ، یہ بہت بڑی ذمہ داری ہے ، اگر آپ نے غفلت برتی تو آپ “ مجرم “ کہلائیں گے ، صحیح بخاری کی حدیث میں بتایا گیا ہے “ ایک مومن کو اپنی ذمہ داری ادا کرنا چاہیے اور جہاں تک اس کے حقوق کا تعلق ہے ، وہ اس کو اللہ سے مانگے “ 
اس لیے جس دن ووٹنگ ہو اس دن پانچ فرض نمازوں کے ساتھ ایک فرض یہ بھی شامل کرلیں ، اور دوسروں کو بھی اسی طرح شامل کریں تاکہ وہ بھی اپنا فرض “ ادا “ کرسکیں ، اللہ کے بندوں ! اپنی ذمہ داری سے منہ نہ موڑو ، یہ ہمارے ملک اور ہم سب کے “ مستقبل “ کا سوال ہے ۔ اللہ ہمیں اس کی توفیق عطا فرماے، آمین ۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر