Latest News

مہتمم دارالعلوم دیوبند نے جاری کیا اعلان، شعبہ صحافت میں داخلہ کے لئے درخواستیں طلب۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
عظیم علمی دانش گاہ دارالعلوم دیوبندنے شیخ الہند اکیڈمی کے تحت چلنے والے اہم شعبہ تصنیف و تالیف و اردو صحافت میں داخلہ کے لئے طلبہ سے درخواستیں طلب کی ہیں، خاص بات یہ ہے کہ اس شعبہ میں کم سے کم 78 فیصد اوسط والے طلبہ کو ہی داخلہ دیا جائے اور انہیں معقول ماہانہ وظیفہ بھی دارالعلوم دیوبند کی جانب سے دیا جائیگا۔ دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی کی جانب سے جاری اعلان میں نصیحت کی گئی ہے کہ اس شعبہ میں صرف وہی طلبہ درخواستیں دیں جو پابندی وقت کے ساتھ پورے سال اکیڈمی سے وابستہ رہنے کاعزم رکھتے ہوں۔ 
داخلہ کے لئے 7 مئی 2024ء تک درخواستیں دی جاسکتی ہیں۔ مہتمم مفتی القاسم نعمانی کی جانب سے جاری اعلان میں کہاگیاہے کہ شیخ الہند اکیڈمی دارالعلوم دیوبند کے تعلیمی و تربیتی شعبے کے تحت تصنیف و تالیف اور انشائے اردو صحاف کی تربیت دی جاتی ہے،دورہ حدیث شریف سے فارغ طلبہ جن کا سالانہ اوسط ۸۷ فیصد یا اس سے زیادہ ہو، وہ سال رواں کے لیے داخلے کی درخواست دے سکتے ہیں، تحریری انٹرویو کے ذریعہ دس باصلاحیت طلبہ کا انتخاب عمل میں آئے گا اورا ن کو معقول ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا۔ لہٰذا تحقیق و تالیف اورا ردو ادب سے دلچسپی رکھنے والے فضلائے دارالعلوم اپنی درخواستیں نام و پتہ اور فارم نمبر کی وضاحت کے ساتھ ۲۷ شوال المکرم۱۴۴۵ھ مطابق 7 مئی 2024ء منگل تک دفتر اہتمام میں جمع کردیں، انٹرویو کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر