Latest News

ماہ ذی الحجہ کا چاند نظر آیا، ۱۷ جون کو عید الضحٰی، امارت شرعیہ ہند کا اعلان۔

نئی دہلی: جمعہ کو نماز مغرب رئویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند کی میٹنگ مولانا مفتی ذکاوت حسین قاسمی صاحب نائب امیر شریعت صوبہ دہلی و شیخ الحدیث مدرسہ امینیہ کشمیری گیٹ کے زیر صدارت، امارت شرعیہ ہند کے مرکزی دفتر ۱۔بہادر شاہ ظفر مارگ نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔
چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا،دہلی میں مطلع ابر آلود تھا،اس لیے یہاں چاند نظر نہیں آیا،البتہ ملک کے مختلف مقامات مثلا ً اجرک پور، انجار کچھ بھج ( گجرات ) سے متعدد علمائے کرام نے چاند دیکھا اور رؤیت عامہ کی اطلاع دی ، اس کے علاوہ مانگرول گجرات اور اسی طرح لوناواڑا گجرات سے بھی رویت کی اطلاع موصول ہوئی ہے: ۔
اس لئے رئویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند اعلان کرتی ہے کہ۲۹کی رویت شرعاً ثابت ہوگئی ہے ۔ کل بتاریخ ۸؍جون ۲۰۲۴ء ہفتہ کو ماہ ذی الحجہ۱۴۴۵ھ کی پہلی تاریخ ہوگی اور عیدالاضحی ۱۷؍جون بروز پیر ہو گی۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر