Latest News

جدہ میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کمیٹی تشکیل، اموبا تشکیل کا مقصد سرسید احمد کی تعلیمی تحریک اور وزن کو فروغ دینا: عقیل جمیل۔

جدہ:(پریس ریلیز)
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن اموبا جدہ چیپٹر نے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں اپنی کمیٹی کی تشکیل نو کی جس میں 150 علیگیرین نے 2024-2026 کی میعاد کے لیے کمیٹی کا انتخاب کیا گیا ۔ ڈاکٹر سید حامد اور محفوظ حسین الیکشن کمشنر نے بتایا کہ عقیل جمیل علیگ صدر عاصم ذیشان علی خان نائب صدر، ڈاکٹر پرنس مفتی ضیاءالحسن جنرل سیکرٹری، محمد شاہنواز عالم جوائنٹ سیکرٹری اور رب نواز خان خزانچی کی حیثیت سے منتخب کیا گیا۔ کابینہ کے منتخب اراکین میں محمد سراج الدین، اطہر رسول، ڈاکٹر محمد اومیس انصاری، محمد دانش خان، فہد ایوب زنجانی، عابد حسین آفتاب، سردار مسعود خان، ڈاکٹر ابرار احمد اور فہد آفریدی شامل ہیں سبکدوش ہونے والے صدر عتیق صدیقی کو بطور مشیر منتخب کیا گیا ۔عقیل جمیل نے اپنی ٹیم کے عہدیداران اور کارکنان کا مختصر تعارف کرایا، ایڈوائزرز فرزان رضوی، عزیزالرب ، نورالدین خان اور عتیق صدیقی کے ہاتھوں سے ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کی شیروانی پر اے ایم یو بیجز لگا کر شمولیت کا عمل مکمل کیا۔ سینئر مشیروں نے الیکشن کمشنرس کو اعزاز سے نوازا۔ اپنی افتتاحی تقریر میں، عقیل جمیل نے عہد کیا کہ وہ اپنی ٹیم کے ساتھ،
 "Each One Teach One"
پروگرام کے ذریعے تعلیم کا انتظام، تقریر اور قیادت کی تربیت، کیریئر گائیڈنس، اور مالی مدد کے ذریعے طلباءو نوجوانوں کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کریں گے۔ انہوں نے علیگ برادری اور وسیع تر ہندوستانی برادری کی فلاح و بہبود پر بھی زور دیا۔ تقریب کا آغاز پر فہد زنجانی نے تلاوت قرآن پاک اور ڈاکٹر پرنس مفتی ضیاءالحسن کی نے خوبصورت نعت پاک سے ہوا۔ سبکدوش ہونے والے صدر عتیق صدیقی نے ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل کے لیے قیمتی مشوروں سے نوازا۔ آخر میں نائب صدر عاصم ذیشان خان نے شکریہ کے کلمات کے ساتھ تقریب کا اختتام کیا۔صدر عقیل جمیل نے بتایا کہ جدہ میں 44 سال قبل 1980کی دہائی میں اموبا تشکیل دی گئی تھی اس کا مقصد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بانی سرسید احمد کی تعلیمی تحریک اور وزن کو فروغ دینا تھا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر