Latest News

مولانا عطاء الرحمان وجدی صاحب کے انتقال کی اطلاع بہت ہی افسوس ناک: عبید اقبال عاصم علی گڑھ۔

عبید اقبال عاصم علی گڑھ ۔٢٩/جون ٢٠٢٤
مولانا عطاء الرحمان وجدی صاحب کے انتقال کی اطلاع بہت ہی زیادہ افسوس ناک ھے لیکن ہمارے پاس انا للہ واناالیہ راجعون کہنے کے سوا کوئ چارہ کار نہیں ۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے ۔ جملہ پسماندگان کو صبر جمیل اور ملت اسلامیہ کو ان کا نعم البدل عطا فرمائے آمین ۔ ابھی دو تین ہفتہ قبل (١٠/جون) کے شمارے میں عزیز دوست' معروف صحافی' شاہد زبیری نے (راشٹریہ سہارا) میں مولانا کے تعلق سے ایک مضمون لکھا تھا اس موقعہ پر شاہد صاحب کو جو تحریر ارسال کی تھی اسے شیئر کررہا ہوں ۔ 

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔ ماشاءاللہ بہت عمدہ معلوماتی مضمون ہے جس کے لئے آپ مبارکباد کے مستحق ہیں ۔مولانا کے تعلق سے آپ نے یہ مضمون لکھ کر بہت حد تک صحافت کا حق ادا کردیا ۔فی الحقیقت مولانا جیسے لوگ بہت کم پیدا ہوتے ہیں۔ میرا موصوف سے ١٩٨٠سے تعلق ھے واقعتاً وہ ملت کے لئے انتہائی مخلص ہیں اور وہ ہمیشہ ہی اس کے لئے کوشاں رہے کہ نئ نسل کی ہر محاذ بر تربیت ہوتی رہے ۔متواضع ومنکسر المزاج مولانا نے یہ بھی کوششیں کیں کہ کسی طرح اردو صحافت کا چراغ روشن رہے اس کے لئے انہوں نے بہت سے نوجوانوں کو تحریکی طور پر اس مشن سے وابستہ کرنا چاہا لیکن اردو صحافت میں روزی روٹی کا معقول بندوبست نہ ہونے کے باعث وہ اپنے مشن میں پوری طرح کامیاب نہیں ہو سکے۔باطل کے خلاف ہمیشہ نبردآزما رہنے والے وجدی صاحب روایات کی دستوری پابندی کرتے رہے۔لیکن حکومت کی نظروں میں ہمیشہ کھٹکتے رہے ۔١٩٩٢ میں بابری مسجد کی شہادت کے بعد ٦/دسمبر کو انہوں نے بلا کسی خوف و جھجھک کے ہر سال یوم سیاہ منا نے کی روایت ڈالی جسے انہوں نے ہمیشہ قائم رکھا۔گجرات فسادات کے بعد جب وہ گجرات گۓ تو وہاں کی ریاستی حکومت نے انہیں "نذر زنداں" کردیا۔جہاں انہیں بلا وجہ جیل کی مشقتیں جھیلنی پڑیں' جسکی وجہ سے "سنت یوسفی" کے اس علمبردار کی جسمانی صحت پر بہت زیادہ اثرات مرتب ہوۓ لیکن اللہ کا یہ بندہ اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہیں ہوا اللہ تعالیٰ اپنے فضل وکرم سے صحت وسلامتی وتندرستی کے ساتھ انہیں با برکت عمرطویل عطافرمائے آمین ۔ آپ نے مولانا کے تئیں جو خراج تحسین پیش کیاہے وہ بہر طور قابل تعریف و لائق تحسین ہے مبارکباد قبول فرمائیں .
عبید اقبال عاصم ۔ مقیم حال قطر ۔١١/جون ٢٠٢٤



Post a Comment

0 Comments

خاص خبر