جدہ: رواں سال کم عمر ترین حاجی قرار دیے جانے والے عازم حج بچے کا دوران حج ممکنہ شدید گرمی کے باعث انتقال ہو گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایام حج کے دوران مکہ مکرمہ کی معطر فضا میں انتقال کرنے والا یہ بچہ یحییٰ محمد رمضان ہے جو مصر سے تعلق رکھتا ہے جس کو رواں سال کم عمر ترین حاجی قرار دیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق یحییٰ کی موت مکہ مکرمہ میں ممکنہ طور پر شدید گرمی سے اس وقت ہوئی جب یہ حالت احرام میں اپنے والدین کے ہمراہ خانہ کعبہ کا طواف کر رہا تھا۔ سوشل میڈیا پر بھی اس بچے کی تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق بچے کی موت شدید گرمی کی وجہ سے ہوئی جب کہ دیگر ذرائع کے مطابق بچہ سعودی عرب میں حادثاتی طور پر بلند رہائشی عمارت سے نیچے گرا جس کے نتیجے میں اس کی موقت واقع ہوگئی۔ بچے کو نماز جنازہ کے بعد مکہ مکرمہ میں ہی سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین بچے کی موت پر افسردہ اور والدین سے اظہار تعزیت کر رہے ہیں۔
0 Comments