Latest News

فی الحال سرکار بنانے کی کوشش نہیں کرے گا انڈیا الائنس, دہلی میں میٹنگ کے بعد فیصلہ۔

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات 2024 کے نتائج آ چکے ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) نے تیسری بار اکثریت حاصل کر لی ہے۔ این ڈی اے اتحاد نے 292 سیٹیں جیتی ہیں۔ تاہم، اکیلے بی جے پی اکثریت کے نشان (272) کو نہیں چھو سکی اور اسے صرف 240 سیٹوں پر ہی قناعت کرنا پڑی۔ اپوزیشن انڈیا بلاک نے 234 نشستیں حاصل کیں۔
جیت کے بعد حکومت بنانے ک کوشش کے لیے بدھ کو این ڈی اے اتحادیوں کی میٹنگ ہوئی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) 7 جون کو این ڈی اے کے اتحادیوں کے ساتھ بات چیت کرے گی اور حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کرے گی۔ ذرائع کے مطابق نریندر مودی 8 جون کو وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھا سکتے ہیں۔  
انڈیا بلاک نے بھی بدھ کو ایک میٹنگ کی۔ انڈیا بلاک نے واضح کر دیا ہے کہ وہ ابھی حکومت بنانے کی کوشش نہیں کرے گا۔ انڈیا بلاک میٹنگ کے بعد کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے کہا، ہم ابھی حکومت بنانے کی کوشش نہیں کریں گے۔ مناسب وقت آنے پر فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا، یہ دستور ہند کی حفاظت کا مینڈیٹ ہے۔ انڈیا بلاک بی جے پی کی فاشسٹ حکمرانی کے خلاف جنگ جاری رکھے گا۔
ملیکارجن کھرگے نے لکھا عوامی مینڈیٹ نے بی جے پی اور اس کی نفرت اور بدعنوانی کی سیاست کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ یہ مینڈیٹ ہندوستان کے آئین کی حفاظت اور مہنگائی، بے روزگاری اور کرونی سرمایہ داری کے خلاف اور جمہوریت کو بچانے کے لیے ہے۔ انڈیا بلاک مودی کی قیادت والی بی جے پی کی فاشسٹ حکمرانی کے خلاف لڑتا رہے گا۔ ہم مناسب وقت پر مناسب قدم اٹھائیں گے۔ ہمارا فیصلہ ہے کہ ہم نے عوام سے جو بھی وعدے کیے ہیں وہ پورے کریں گے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر