Latest News

صدر جمہوریہ نے نریندر مودی کو حکومت سازی کی دعوت دی۔

نئی دہلی: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے نریندر مودی کو مرکز میں حکومت سازی کی پیشکش کردی ہے۔ میڈیا کے مطابق بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے زیر قیادت سیاسی جماعتوں کے اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی جانب سے مودی کو پارلیمانی پارٹی کا لیڈر منتخب کیے جانے کے بعد صدر کی جانب سے انہیں حکومت سازی کی پیشکش کی گئی۔
این ڈی اے اتحاد بی جے پی، تیلگودیشم پارٹی، جنتا دَل اور شیو سینا سمیت دیگر جماعتوں پر مشتمل ہے، این ڈی اے پاس 543 نشستوں کی لوک سبھا میں 293 نشستیں ہیں، این ڈی اے اتحاد نے آج صدر کو اپنے اراکین کی فہرست بھی پیش کی۔
اس سے قبل نئی حکومت کی تشکیل کے لیے این ڈی اے کا اجلاس منقعد ہوا جس میں این ڈی اے نےمودی کو وزیراعظم بننے کے لیے باضابطہ طورپرمنتخب کرلیا۔
یہ پہلا موقع ہے کہ بی جے پی کو حکومت سازی کے لیے علاقائی جماعتوں کی حمایت کی ضرورت پڑی ہے، نئی حکومت کی حلف برداری تقریب اتوار کو متوقع ہے۔
 میڈیا کے مطابق بی جے پی کی اتحادی جماعتیں تیلگودیشم پارٹی اور جنتا دل ایوان زیریں میں اسپیکر کے عہدے پر نظریں جمائے ہوئے ہیں جب کہ بی جے پی امور خارجہ، دفاع، داخلہ اور خزانہ کی وزارتیں اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر