Latest News

کویت سے ۴۵ لاشیں لے کر طیارہ کوچی پہنچا، ہرکسی کی آنکھیں اشک بار، وزیراعلیٰ وجے پنارائی نے ائیر پورٹ پر خراج عقیدت پیش کی، مہلوکین میں سب سے زیادہ کیرل کے ۲۳ افراد شامل۔

 کوچی: ہندوستانی فضائیہ کا ایک خصوصی طیارہ جمعہ کی صبح کویت میں آتشزدگی کے واقعہ میں ہلاک ہونے والے ۴۵ہندوستانیوں کی لاشوں کو لے کر کوچی پہنچا۔ وزیر مملکت کیرتی وردھن سنگھ بھی طیارے میں موجود تھے جنہوں نے کویت کے حکام کے ساتھ مسلسل رابطہ کیا تاکہ جلد واپسی کو یقینی بنایا جاسکے۔اس طیارے میں سب سے زیادہ مہلوکین کیرل کے تھے بتایاجارہا ہے کہ ۲۳ افراد کیرل کے اس حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں، اس کے بعد ایئر کرافٹ دہلی کے پالم ایئر پورٹ پر لینڈ ہوا۔ مہلوکین میں دیگر ۲۲ میں تمل ناڈو کے ساتھ، آندھرا کے تین تین اور بہار اڈیشہ ، کرناٹک، مہاراشٹر، جھارکھنڈ، ہریانہ، پنجاب اور مغربی بنگال کے ایک ایک شامل ہیں، ایک مہلوک کس ریاست کا ہے اس کی ابھی شناخت نہیں ہوسکی ہے وہیں اس معاملے میں کویت نے تین ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔ دریں اثناء جیسے ہی کوچی ایئر پورٹ پر طیارہ پہنچا، وزیر اعلیٰ پنارائی جین اور ان کے ہمراہ دیگر اہم لیڈران نے مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کی۔ اور متاثرین کو تسلیاں دیں۔ طیارے سے کسی کا باپ تابوت میں واپس آیا تھا تو کسی کا بیٹا۔ کوچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سب کی آنکھیں نم تھیں۔ تقریباً ۳۵ایمبولینسیں اور پولیس کی گاڑیاں کوچی انٹرنیشنل ایرپورٹ کے نیڈمبسری میں واقع ایک ٹرمینل کے باہر قطار میں کھڑی تھیں تاکہ یہاں ہلاک ہوئے ہندوستانیوں کی لاشیں وصول کی جا سکیں اور ان کے افراد خاندان بھی آس پاس آنسو سے بھری آنکھوں کے ساتھ انتظار کر رہے تھے۔ اس دوران گھر کے کچھ لوگ لاش کو دیکھ کر پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے ۔کویت میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین بھاری دل اور نم آنکھوں والے تھے۔ اس دوران جب ایک شخص نے خاندان کے ایک فرد کا تابوت دیکھا جس پر تصویر لگی تھی تو وہ خود پر قابو نہ رکھ سکا۔ وہ تابوت کو گلے لگا کر رونے لگا۔ وہ بار بار تابوت پر لگی تصویر پر ہاتھ پھیررہا تھا۔ وہ بار بار تصویر کو چھو رہا تھا اور رو رہا تھا۔ یہ دیکھ کر وہاں موجود اکثر لوگوں کی آنکھیں نم ہو گئیں۔ اسی طرح کوچی ایئرپورٹ پر خاندان کے 35 افراد موجود تھے، جو اپنی لاشیں لینے آئے تھے۔آپ کو بتاتے چلیں کہ بدھ (13 جون 2024) کو جنوبی کویت کے علاقے منگاف میں ایک کثیر المنزلہ عمارت میں زبردست آگ لگنے سے 49 غیر ملکی مزدور ہلاک اور 50 زخمی ہو گئے تھے۔ کویت کے پہلے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شیخ فہد الیوسف الصباح نے کہا تھا کہ حکام نے 48 لاشوں کی شناخت کی ہے جن میں سے 45 ہندوستانی اور تین فلپائنی ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر