دیوبند: سمیر چودھری۔
پڑوسی ریاست اتراکھنڈ کی دو سیٹوں پر ہوئے ضمنی الیکشن میں بی جے پی کو کراری شکست کا سامنا کرناپڑاہے، دیوبند سے متصل منگلور سیٹ پر قاضی نظام الدین نے مخالفین کی طرف سے تمام تر حربے استعمال کئے جانے باوجود فتح حاصل کی ہے، وہیں ایودھیا کے بعد ہندووں کی مقدس چار دھام علاقے کی سیٹ بدری ناتھ پر بھی بی جے پی کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ہفتہ کو ہوئی ضمنی الیکشن کے ووٹوں کی گنتی میں دلچسپ مقابلہ ہری دوار ضلع کی منگلور سیٹ پر کانگریس کے تین مرتبہ ایم ایل اے رہ چکے قاضی نظام الدین اور بی جے پی کے کرتار سنگھ بڑھانا کے درمیان رہا ۔بیحد قریبی مقابلہ میں کانگریس کے قاضی نظام الدین نے 10 راو ¿نڈ کی گنتی میں 422 ووٹوں سے بی جے پی کے امیدوار کو شکست دی،قاضی نظام الدین کو 31727 ووٹ ملے جبکہ بی جے پی کے کرتار سنگھ بڑھانا کو 31305 ووٹ حاصل ہوئے وہیں بہوجن سماج پارٹی کے عبید الرحمن انصاری کو 19559 ووٹ حاصل ہوئے۔منگلور میں الیکشن جیتنے کے لئے شرپسندوں نے جم کر ہنگامے کئے تھے، یہاں تک کہ لوگوں کو ووٹ بھی نہیں ڈالنے دیئے گئے ہیں،جس کے ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوئے ہیں، لیکن اس سب کے باوجود بی جے پی امیدوار کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔اتنا ہی نہیں آج بھی جیتنے کے باوجود قاضی نظام الدین کو کافی دیر تک ضلع مجسٹریٹ ہریدوار نے سرٹیفکیٹ نہیں دیا گیا، بتایا جاتا ہے کہ ہے انتظامیہ پر بی جے پی امیدوار کو جتانے کا دباو تھا ،کافی ہنگامہ، گہما گہمی اور عوام کی ناراضگی کو دیکھتے ہوئے گھنٹوں بعد قاضی نظام الدین کو جیت کا سرٹیفکیٹ دیاگیا۔
وہیں دوسری جانب بدری ناتھ سیٹ پر کانگریس کے امیدوار لکھپت بٹولہ نے اپنے حریف بی جے پی کے راجندر بھنڈاری کو 5225 ووٹوں سے ہرایا۔ہندوو ¿ں کے مقدس مقام سمجھے جانے والے چار دھام علاقہ کی بدرناتھ بہت اہم سیٹ ہے اور لوک سبھا میں ایودھیا کی ہار کے بعد ہندو مذہبی مقام پر یہ بی جے پی کی دوسری شرمناک ہار کہی جارہی ہے۔اتراکھنڈ کی دونوں سیٹوں پر کانگریس کی شاندار کامیابی پر سابق وزیراعلیٰ ہریش راوت نے کہا کہ یہ جیت جنتا کی ہے کیونکہ حکومت نے جس طرح سے ایڈمنسٹریشن اور پولیس کا استعمال کر کے دونوں جگہ پر خوف و ہراس کا ماحول پیدا کیا تھا، اس کے خلاف عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے جواب دیا، یہ کامیابی اتراکھنڈ کی عوام،کسانوں، مزدوروں، ہندو- مسلمان اتحاد اور بی جے پی کے گھمنڈ کو توڑنے والوں کی جیت ہے۔قاضی نظام الدین نے فتح کے بعد تمام لوگوں کا شکریہ اداکیا۔کانگریس کے صوبائی صدر کرن مہارا ، ایم ایل اے ریتمسنگ، کانگریس کے سابق صدر گنیش گوتیال، سہارنپور سے کانگریس کے ممبرآف پارلیمنٹ عمران مسعود ،اتراکھنڈ حج کمیٹی کے سابق چیئرمین مولانا زاہد رضا رضوی ، اتراکھنڈ اردو اکیڈمی کے سابق چیئرمین ڈاکٹر افضل منگلوری، کلیر شریف کے ایم ایل اے حاجی فرقان احمد ،بھگوان پور کی ایم ایل اے ممتا راگیش،کانگریس لیڈر سید حسین علی نے سبھی کو مبارکباد پیش کی۔
0 Comments