Latest News

میرٹھ میں کانوڑ یوں نے چار مسلمانوں کو پیٹا، گاڑی میں کی گئی زبردست توڑ پھوڑ۔

 میرٹھ:  اتر پردیش کے میرٹھ میں کانواڑيوں نے سڑک پر گاڑی میں زبردست توڑ پھوڑ کی اور کار میں سوار چار مسلمانوں کو بھی مارا پیٹا گیا، تین موقع سے فرار ہو گئے جبکہ ایک کے ساتھ خوب مارپیٹ کی گئی۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ کا نوڑیوں کا الزام ہے کہ کار غلط سائیڈ سے آ رہی تھی اور اس نے ہریدوار سے واپس آنے والے کانواریوں کو ٹکر مار دی جس کی وجہ سے ان کے کانوڑ ٹوٹ گئی۔ 
کانوڑ ٹوٹی تو کانوڑیوں کا غصہ عروج پر پہنچ گیا۔ انہوں نے گاڑی میں توڑ پھوڑ شروع کردی۔ کار سواروں نے فرار ہونے کی کوشش کی تو ان کا پیچھا کیا گیا اور مار پیٹ کی گئی۔ گاڑی میں چار مسلمان سوار تھے۔ سڑک کے بیچوں بیچ پیش آنے والے اس واقعہ سے موقع پر افراتفری مچ گئی۔ 
 دراصل یہ واقعہ آج یعنی 26 جولائی کی صبح پرتاپور کاشی ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا جہاں کانواڑئے جل لا رہے تھے کہ سامنے سے آنے والی ایک کار کی اُن سے معمولی ٹکر ہو گئی، جس کی وجہ سے کانوڑ کھنڈت ھونے کی بات کہی گئی۔ اس واقعہ سے کانواڑئے مشتعل ہوگئے اور گاڑی میں توڑ پھوڑ کی۔ اس کے ساتھ گاڑی میں سوار لوگوں کو بھی بری طرح مارا پیٹا گیا۔ یہ ویڈیو میں واضح طور پر نظر آرہا ہے۔ کسی طرح تین نے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔ تاہم ایک شخص کو پکڑ کر بری طرح پیٹا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ وائرل ویڈیو میں پولیس کے سامنے بھی کانوڑ ئے ہاتھا پائی کرتے نظر آئے۔

سٹی ایس پی نے کیا کہا؟
میرٹھ کے ایس پی سٹی آیوش وکرم نے کہا، "یہ واقعہ پرتاپور انٹرچینج پولیس اسٹیشن کے قریب پیش آیا، جہاں یہ حادثہ پیش آیا۔ ایک کار غلط سائیڈ سے آرہی تھی اور سڑک پر چل رہے لوگوں کو ٹکر ماری دی۔ اس کی وجہ سے دونوں کے درمیان تصادم ہوا۔ ان کی گاڑی کا شیشہ ٹوٹنے کی خبر ملتے ہی ہماری ٹیم نے دونوں فریقین کو وہاں سے روانہ کر دیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر