دیوبند: سمیر چودھری۔
سپریم کورٹ نے پیر کے روز مظفر نگر میں پھلوں کے ٹھیلوں اور مسلم دکانداروں کے نام لکھنے کے حکم پر سپریم کورٹ آف انڈیا نے روک لگا دی ہے۔ اس تعلق سے جمعیت علمائے ہند مظفرنگر سے وابستہ نوجوان محمد آصف قریشی نے عدالت عظمیٰ کے فیصلہ کاخیرم قدم کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے ملک میں کانوڑ یاترا میں سب مل جل کر خدمت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ کی جانب سے شناخت ظاہر کرنے کی ہدایت سراسر غلط ہے، جو کہ سماجی مفاد میں نہیں ہے۔
محمد آصف قریشی نے کہا کہ ریاستی حکومت اور مقامی انتظامیہ کی حکم پر سپریم کورٹ کی پابندی کی وجہ سے اب کسی بھی دکاندار کو اپنے ٹھیلے یا دکان پر اپنا نام لکھنے کی کوئی ضرورت نہیں رہی۔ محمد آصف قریشی نے کہا کہ جمعیة علماءہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے اس سلسلے میں بہت مضبوطی سے آواز اٹھائی تھی۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اتر پردیش حکومت اور اتراکھنڈ حکومت کے اس غیر آئینی حکم پر عبوری روک لگا دی ہے۔ دراصل کانوڑ یاترا کے راستے پر پڑنے والی کھانے پینے کی دکانوں کے مالکان کو اپنے نام اور ملازمین کے نام صاف لکھنے کا حکم دیا گیا تھا۔ تاہم اب عدالت نے اگلے حکم تک اس پر روک لگا دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے یوپی، اتراکھنڈ اور ایم پی حکومتوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جمعہ تک جواب دینے کو کہا ہے۔ سپریم کورٹ نے پولیس کی ہدایات پر روک لگا دی ہے۔
0 Comments