آگرہ: مسجد نہر والی کے خطیب محمد اقبال نے آج کے اپنے جمعہ کے خطبے میں لوگوں کو دعا کے تعلق سے گفتگو کی، انھوں نے ایک اسلامی اسکالر کا ایک واقعہ کا ذکر کیا، انھوں نے کہا کہ وہ اسلامی اسکالر 1995 میں دوسری مرتبہ بیت المقدس کے سفر پر گئے جس وقت وہ مسجد اقصیٰ میں داخل ہوہے اور دو رکعت نماز ادا کرنے کے لیے کھڑے ہوہے، ان کے بقول میرا دل بھر آیا ، سجدے میں روتے ہوہے زبان پر یہ الفاظ آگئے “ اے اللہ زمانے کا فرق تیرے نزدیک کوئی فرق نہیں ، تو میرے لیے زمانے کے فرق کی دوری کو ختم کردے اور مجھ کو اس مقدس جماعت کی صفوں میں شامل کردے جس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہاں امامت کر رہے تھے اور ان کے پیچھے تمام انبیاء صف باندھے نماز ادا کر رہے تھے “ یہ واقعہ پڑھتے وقت میری آنکھوں میں آنسو تھے ، اصل بات یہ کہ جب دل سے دعا نکلتی ہے وہ سیدھے عرش پر جاتی ہے ، اور دل سے دعا جب نکلے گی جس وقت ہم پوری طرح یہ سمجھ رہے ہونگے کہ اس دنیا کو بنانے والا میرا رب مجھے دیکھ رہا ہے اور میں اس کے سامنے اس کے حکم کے مطابق اپنے پورے وجود کو مکمل طور پر سرینڈر کرتا ہوں ، جب یہ کیفیت ہماری ہوگی اس وقت دل سے جو دعا نکلے گی ، کعبہ کے رب کی قسم اس کو عرش پر جانے سے کوئی نہیں روک سکتا ، ہم اپنے اندر یہ جذبہ تو پیدا کریں ، پھر دیکھیں کس طرح حالات تبدیل ہوتے ہیں ، اور کیسے ہمارے مسائل حل ہوتے ہیں، اللہ مجھے بھی اور آپ سب کو بھی یہ توفیق عطا فرماے، آمین۔
0 Comments