حاجی علی درگاہ کیلئے اداکار اکشے کمار کا زائد از ایک کروڑ کا عطیہ سوپر اسٹار اکشے کمار نے درگاہ حاجی علی کی تزئین نو پراجکٹ کے لئے 1.21کروڑ روپے کا عطیہ دیا ہے۔
ممبئی: سوپر اسٹار اکشے کمار نے درگاہ حاجی علی کی تزئین نو پراجکٹ کے لئے 1.21کروڑ روپے کا عطیہ دیا ہے۔ حاجی علی درگاہ کے منیجنگ ٹرسٹی سہیل کھنڈوانی نے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پوسٹ میں پراجکٹ کے لئے اداکار کے عطیہ کی خبر دی۔
کھنڈوانی نے اکشے کمار کی درگاہ میں حاضری کا ایک ویڈیو بھی پوسٹ کیا، جس میں انہیں دعا مانگتے ہوئے اور چادر پیش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ کھنڈوانی نے کہا کہ منیجنگ ٹرسٹی کی حیثیت سے اپنی پوری ٹیم کے ساتھ اس مخیر شخصیت کا خیرمقدم کرنا میرے لئے باعث اعزاز ہے۔ ان کے آنجہانی والدین اور پورے ملک کے لئے دعا کی گئی۔
0 Comments