Latest News

نوبل انعام یافتہ ’غریبوں کے بینکار'۔ پروفیسر محمد یونس نے بنگلہ دیش کے عبوری سربراہ کی حیثیت سے حلف اُٹھا لیا۔

ڈھاکہ: نوبل انعام یافتہ پروفیسر محمد یونس نے بنگلہ دیش کے عبوری سربراہ کے طور پر حلف اُٹھا لیا ہے۔
انھوں نے بنگلہ دیش پہنچتے ہی میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’بہت کام کرنا باقی ہے۔‘جمعرات کو فرانس سے دارالحکومت ڈھاکہ پہنچنے کے بعد بی بی سی سے بات کرتے ہوئے 84 سالہ عبوری سربراہ نے کہا کہ ’لوگ پرجوش ہیں۔‘
بنگلہ دیش پر 15 سال تک حکمرانی کرنے والی شیخ حسینہ واجد نے کئی ہفتوں تک طلبہ کی قیادت میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے بعد وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے نتیجے میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔
پروفیسر یونس کو عبوری حکومت کا چیف ایڈوائزر نامزد کرنے کا فیصلہ صدر محمد شہاب الدین، فوجی رہنماؤں اور طلبہ رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد کیا گیا۔طالب علموں نے واضح کر دیا تھا کہ وہ فوج کی قیادت والی حکومت کو قبول نہیں کریں گے، لیکن وہ چاہتے ہیں کہ پروفیسر یونس چیف ایڈوائزر کے طور پر سامنے آئیں۔


Post a Comment

0 Comments

خاص خبر