Latest News

شان رسالت مآب ﷺ میں گستاخی ناقابل برداشت : قاری ذاکرحسین،۔جمعیۃ علماء ضلع مظفر نگر کی مجلس منتظمہ کا اہم اجلاس منعقد، منظم مکاتب کے قیام اور اصلاح معاشرہ کی ضرورت پرزور۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
جمعیة علماءضلع مظفر نگرکی مجلس منتظمہ کا اہم اجلاس مسجد قباء باغ والی مظفرنگر میں منعقد ہوا ،جس کی صدارت ضلع صدر مفتی محمد بنیامین نے کی اورنظامت کے فرائض ضلع جنرل سیکرٹری و صوبائی سیکریٹری قاری ذاکر حسین قاسمی نے انجام دیئے۔ اجلاس کا آغاز قاری محمد عظمت کی تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ نعت نبی کا نذرانہ عبدالسمیع نے پیش کیا۔
اجلاس کے اغراض و مقاصد کو بیان کرتے ہوئے قاری ذاکر حسین قاسمی سیکریٹری جمعیت علمائے اتر پردیش نے کہا کہ مہاراشٹر کے احمد نگر میں ایک سو کلڈہندو مذہبی رہنما نے جس طرح سے جنابِ رسو اللہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی اور بھڑکانے والی بیان بازی کی ہے ، اسکو کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جاسکتا۔مسلمان اپنے پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی علیہ وسلم کی شان میں ذرہ برابر گستاخی بھی برداشت نہیں کر سکتا۔ ہم وزیرِ داخلہ اور مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس شرپسند عناصر کو فوراََ گرفتار کیا جائے ۔ایسے بیانات کسی صورت بھی ملک اور سماج کے لئے بہتر نہیں ہیں۔قاری ذاکر حسین نے کہاکہ ملک کے آئین میں جو ہمیں حقوق حاصل ہیں انکی معلومات ہمیں ہونی چاہیے، انہوں نے کہا کہ جمعیتہ علماءہند کی کوشش ہے کہ نسل نو کے ایمان کی حفاظت کے لیے منظم مکاتب کا قیام ہر علاقہ میںضروری ہے،علاقہ کے ذمہ دار علماءمسلم اسکولوں کا معائنہ کریں، کہ ضلع کے قصبوں، دیہاتوں، محلوں ہیں ایسے سیکڑوں چھوٹے بڑے مسلم اسکول موجود ہیںعلماءانکے نظام تعلیم کو دیکھیں اور ہر ممکن کوشش کریں کہ،ان اسکولوں میں عصری تعلیم، اسلامی ماحول میں قائم ہو۔یہ آنے والی نسلوں کے ایمان اور عقائد کو بچانے کی بنیادی اور ضروری فِکر ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں نوجوان نشہ میں مبتلا ہیں مسلم خواتین گروپ لون کے ذریعہ سودی نظام میں بہت زیادہ ملوث ہو رہی ہیں اور یہ سب باطل طاقتوں کی سوچ سمجھ کر کی گئی سازشوں کے تحت ہو رہا ہے۔اصلاح معاشرہ پروگرام کے ذریعے نوجوانوں پر اور اس طرح کی خواتین پر نظر رکھی جائے۔ ہمیں ہر حال میں معاشرہ کی اصلاح کے لئے فکر مند ہونے کی ضرورت ہے۔ضلع صدر مفتی محمد بنیامین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان ہر حال میں اپنے بچوں کو دینی تعلیم سے روشناس کرائیں اس پرفتن ماحول میں نسل نو کے ایمان کی بقاءکی فکر لازم ہے۔مولانا جمال الدین نے کہا کہ جمعیتہ علماءہندنوجوانوں کو منظم کرنے کے لئے جمعیة یوتھ کلب کے ذریعے اسکاو ¿ٹ کی ٹریننگ کرارہی ہے جمعتہ علماءکے کارکنان کو اس پر بھرپور توجہ کرنی چاہیے ۔حافظ محمد فرقان اسعدی نے جمعیتہ اوپن اسکول کے نظام کو مضبوط کرنے پرزور دیا۔علاوہ ازیں مولانا اقبال قاسمی نے مولانا موسی ٰقاسمی، حافظ محمد اکرام شہر صدر، مولانا محمد ارشد، ضلع نائب صدر مولانا، محمد معاذ حسن، قاری محمّد عادل ،مفتی اِقبال صاحب ،حافظ محمد گلشیر، قاری عبدالماجد، مفتی نشاط، مفتی ، مولانا محمد حسین، مولانا محمد اسرائیل مولانا ارشد جڑودہ مفتی محمدعادل، ڈاکٹر محمد اخلاق، مولانا محمد اسرار، مفتی محمد فاضل، قاری شاہنواز، قاری محمد احسان، و دیگر علماءکرام نے مشترکہ طور پر جمعیة علماء ہند کی تحریکات کو پوری مستعدی کے ساتھ عملی جامہ پہنانے پر زوردیا۔ اس موقع پر بطور خاص مولانا محمد ارشد نصیر پور، محمد صادق، حاجی وسیم عالم، مفتی محمد کلیم، حاجی فیض محمد، ، مولانا حذیفہ، ڈاکٹر شمعون، مفتی محمد زاھد، مفتی عقیل احمد ،قاری شاہنواز، مولانا سمیع اللہ، قاری محمد سرفراز، محمد شبلی پردھان، سلیمان، نور محمد، قاری محمد مکرم،اکرام ودیگر حضرات شامل رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر