لکھنؤ: ملک کے موجودہ حالات میں درپیش چیلنجز اور ان کے حل پر غور کرکے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے جمعیۃ علماء ہند کی ہدایت پر جمعیۃ علماء اترپردیش اور جمعیۃ علماء وسط زون کی جانب سے اکثریتی سماج سے تعلق رکھنے والے دانشوران و فکر مند حضرات کی ایک مذاکراتی نشست ریاستی راجدھانی لکھنؤ کے ہوٹل ری جینٹا سینٹرل میں رکھی گئی جس میں بطور مہمان خصوصی جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا سید محمود مدنی کے علاوہ کئی اہم یونیورسٹیز کے پروفیسر، ڈاکٹر، وکلاء، سوشل ایکٹوسٹ اور سماجی خدمت گار حضرات نے شریک ہوکر جدید چیلنجز پر غور و خوض کرکے اس کے حل کیلئے اپنی آراء پیش کیں۔