نئی دہلی: جمعیت علماء ہند کے جنرل سیکرٹری مولانا حکیم الدین قاسمی کو آج دہلی کے اسکاٹ ہارٹ اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
مولانا قاسمی کو جودھپور میں جمعیت علماء راجستھان کے اجلاس کے دوران دل کی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد انہیں وہاں کے مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ابتدائی علاج کے بعد انہیں دہلی ریفر کیا گیا، جہاں اسکاٹ ہارٹ اسپتال میں ان کا مکمل علاج ہوا۔
مولانا قاسمی کو 11 اگست کی شام بائی پاس سرجری سے گزرنا پڑا، اور چار سے پانچ دن کی طبی نگرانی کے بعد آج انہیں ڈسچارج کر دیا گیا۔ مولانا قاسمی روبہ صحت ہیں اور ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق مزید آرام کی ضرورت ہوگی۔ مولانا قاسمی، جو پرتاپ گڑھ یوپی سے تعلق رکھتے ہیں، 2021 سے جمعیت علماء ہند کے جنرل سیکریٹری کے عہدے پر فائز ہیں اور طویل عرصے سے جمعیت کے دفتر میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ اپنی جانفشانی اور جدوجہد کے لیے معروف ہیں۔
جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے مولانا قاسمی کی مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔
دفتر جمعیت علماء ہند آمد پر دفتر کے سبھی ساتھیوں نے مولانا حکیم الدین قاسمی کا استقبال کیا. مولانا نے اپنے سبھی خیرخواہوں اور دعا میں یاد رکھنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے.
0 Comments