Latest News

اللہ کا پیغام اللہ کے بندوں کو پہنچانا ہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ماننے اور اُن سے سچی محبت کی نشانی ہے: محمد اقبال۔

آگرہ: مسجد نہر والی کے خطیب محمد اقبال نے آج خطبۂ جمعہ میں لوگوں کو دنیا کے سب سے کامیاب انسان کے بارے میں جانکاری دی، انہوں نے کہا ، ایک کتاب جس کا مصنف ایک عیسائی ہے ، اس نے انسانی تاریخ کے ایک سو ایسے انسانوں کی لسٹ تیار کی، جہنوں نے انسانی تاریخ پر سب سے زیادہ اثرات ڈالے ، اس لسٹ میں پہلے نمبر پر جو نام رکھا وہ پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا تھا ،اسی طرح ایک عیسائی مورخ نے پیغمبر اسلام کو نبیوں کا ہیرو قرار دیا ، ایک اور امریکی رایٹر نے آپکو ساری انسانی تاریخ کا سب سے کامیاب اور بڑا انسان قرار دیا ہے ، پیغمبر اسلام کی عظمت اتنی واضح ہے کہ وہ صرف ایک عقیدہ کی حیثیت کے طور پر نہیں بلکہ ایک ایسا تاریخی واقعہ ہے کہ ہر وہ شخص جو تاریخ کو جانتا ہے وہ مجبور ہے ، اس کو بطور واقعہ تسلیم کرے ، حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کعبہ کی تعمیر کے وقت جو دعا کی تھی وہ ڈھای ہزار سال بعد پیغمبر آخرالزماں صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کی شکل میں اللہ تعالٰی نے پوری کردی ، آپکو اللہ تعالٰی نے رسول ہونے کے ساتھ خاتم النبیین بھی بنایا ،اور ۱۲ فروری ۶۱۰ عیسوی کو غار حرا میں پہلی وحی بھیج کر ۲۳ سال کے عرصے میں قرآن جیسا معجزہ مکمل کر دیا ، لیکن افسوس جس امت کو اللہ نے یہ دونوں چیزیں عطا کیں ، اس نے دونوں کو ہی چھوڑ دیا ، ثبوت اس کا یہ ہے کہ اگر یہ امت رسول کو اور قرآن کو ماننے والی ہوتی ، تو سڑکوں پر اکھٹی ہونے کے بجاے مسجدوں میں جمع ہوتی ، آج مسجدیں خالی ہیں ، بازار بھرے ہوئے ہیں ، رسول کو تو غیر مسلم بھی مان رہے ہیں اور آپ بھی مان رہے ہیں ، فرق جب ہوگا جب آپ رسول کو ماننے کے ساتھ رسول “ کی “ بھی مانیں گے ، تب وہ انقلاب آے گا جو رسول اللہ کے زمانے میں آیا تھا ، یہ ہمارے لیے غور وفکر کا مسئلہ ہونا چاہیے ، نہ کہ نظر انداز کرنے کا ، ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنا محاسبہ کریں ، اور اللہ تعالیٰ نے جو ذمہ داری اس آخری امت کو دی ہے وہ ہم پوری کریں ، یعنی اللہ کے پیغام کو اللہ کے بندوں تک پہنچائیں ، اللہ ہمیں اس کی توفیق سے نوازے، آمین ۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر