Latest News

عبد السبحان تجھے سلام: مسلم ڈرائیور نے ۹ افراد کی جان بچائی۔

حیدرآباد : جے سی بی مسلم ڈرائیور سبحان نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر 9 افراد کی جان بچائی جس کی ملک بھر میں ستائش کی جارہی ہے۔سوشیل میڈیا میں سبحان تجھے سلام کے نام سے ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔ تلنگانہ میں موسلا دھار بارش سے ریاست میں سب سے زیادہ نقصان ضلع کھمم میں ہوا ہے ۔
ایک دن کی بارش سے عام زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے ۔ دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کی آمد و رفت کا مرکز کھمم پوری طرح پانی میں ڈوب گیا۔ شہری و دیہی علاقے سیلاب کی زد میں آگئے ۔
سیلابی پانی کئی بریجس پر خطرے کی سطح پر بہہ رہا تھا۔ شدید بارش اور سیلابی پانی پرکاش نگر برج سے بہہ رہا تھا ۔ اس برج پر 9 افراد پھنسے تھے اور مدد کے منتظر تھے ۔ انہیں بچانے کی کسی میں ہمت نہیں تھی۔ اس خطرناک سیلاب میں جے سی بی ڈرائیور سبحان نے بہادری کا مظاہرہ کیا۔



Post a Comment

0 Comments

خاص خبر