Latest News

اللہ کی نافرمانی کرکے بنی اسرائیل کی طرح عذاب کے حق دار نہ بنیں: محمد اقبال۔

آگرہ: مسجد نہر والی کے خطیب نے آج اپنے خطبہ میں نمازیوں سے کہا ، کہ اللہ کی نافرمانی کرکے بنی اسرائیل کی طرح عذاب کے حق دار نہ بنیں ، انھوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بنی اسماعیل کی قوم میں پیدا کیا ہے اور اسماعیل علیہ السلام اللہ کے فرمابردار تھے اللہ کا شکر ادا کرنے والے تھے پوری تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں، پھر کیوں ہم للہ کی نافرمانی کرکے بنی اسرائیل کی طرف جانے کی کوشش کرتے ہیں ، کیا ہم نے قرآن میں نہیں پڑھا ، اللہ کس طرح بنی اسرائیل کو ان کے احسانات یاد دلاتا ہے، 
“ اللہ تعالیٰ بار بار بنی اسرائیل سے کہتا ہے میں نے یہ بھی دیا ، وہ بھی دیا ، ملک دیا ، کھیت دیے ، دشمنوں سے بچایا ، تمارے لیے آسمان سے کھانا اتارا ، مگر تم اس کے باوجود ناشکرے ہوگئے ، تم نے میرا احسان نہیں مانا ، “ اسی طرح ساری نعمتوں کے ملنے کے بعد اگر کوئی شخص اللہ کا تعالیٰ کا شکر ادا نہیں کرتا ، وہ اللہ کا احسان یاد نہیں رکھتا ، تو وہ بنی اسرائیل کی لسٹ میں چلا جاتا ہے ، پھر اللہ تعالی بنی اسرائیل کی طرح اس کو ذلیل کرتا ہے ، سب کچھ ہوتے ہوے بھی سکون اور امن سے محروم ہوجاتا ہے ، ہمارے پاس اللہ کی دی ہوئی بے شمار نعمتیں ہیں ، مگر ہم اداس نظر آتے ہیں ، کہیں ہم بنی اسرائیل تو نہیں بن رہے ہیں ؟ غور وفکر کریں ، واپس اللہ اور رسول کی طرف پلٹیں ، اللہ نے ہمیں بنی اسماعیل سے پیغمبر محمد رسول اللہ کی امت بنایا ہے ، ہم کہاں جارہے ہیں ؟ کچھ سوچیں ، اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں اور اس کا شکر ادا کریں ، اللہ ہمیں اس کی توفیق عطا فرماے, آمین ۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر