Latest News

عقیدۂ ختم نبوت ایمان کا جزوِ لازمی ہے۔ل: مفتی محمد شاداب قاسمی۔

دہلی:  دہلی کے مکتب دارِ ارقم مدینہ مسجد و جامعہ عثمان بن عفان جوناپور میں صدر محترم مفتی آفتاب عالم قاسمی کی زیرِ نگرانی فکر ملت فاؤنڈیشن کی جانب سے ختم نبوت کوئز کا انعقاد کیا گیا، کثیر تعداد میں طلباء و طالبات نے پورے ذوق و شوق سے حصہ لیا۔
اس موقع پر مکتب کے نگراں و رکنِ فکر ملت فاؤنڈیشن مفتی محمد شاداب قاسمی نے عقیدۂ ختمِ نبوت کو سمجھاتے ہوئے تمام بچوں سے حلف لیا کہ ہم مرتے دم تک اپنے ایمان و عقیدۂ ختم نبوت پر جمے رہیں گے، اور اس بات کا اقرار کرتے رہیں گے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہی آخری نبی ہیں، اب ان کے بعد کوئ نیا نبی پیدا نہیں ہو سکتا۔
ختم نبوت کے موضوع پر حساس قاری محمد جاوید نے بتایا کہ بچوں کا اگلا مرحلہ امتحانی نشست ہے، جو کہ بہت جلد منعقد ہوگی اور پھر ایک عالیشان تحفظ ختم نبوت کانفرنس رکھی جائیگی، جس میں پوزیشن لانے والے بچوں کو خاص انعام اور باقی بچوں کو عمومی انعامات سے نوازا جائیگا۔ انشاء اللہ۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر