Latest News

بابا صدیقی کا ممبئی میں گولی مار کر قتل، پہلے کانگریس اور اب این سی پی اجیت گروپ کے لیڈر تھے صدیقی۔

ممبئی: این سی پی اجیت پوار گروپ کے سینئر لیڈر بابا صدیقی کو ممبئی میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ بابا صدیقی کو تین گولیاں لگیں، جس کے بعد انہیں لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ بابا صدیقی پر اُن کے بیٹے ذیشان صدیقی کے باندرہ کھیرواڑی سگنل پر واقع دفتر کے قریب فائرنگ کی گئی۔ لیلاوتی اسپتال میں اُن کی موت ہوگئی۔

 ممبئی۔ بابا صدیقی فلمی ستاروں شاہ رخ خان اور سلمان خان کے بہت قریب تھے، بابا صدیقی ممبئی کے باندرہ میں رہتے تھے، ان کی افطار پارٹی اور عید ملن کی تقریبات میں فلم انڈسٹری کے بڑے بڑے لوگوں کا اجتماع ہوا کرتا تھا۔ کئی مرتبہ رکن اسمبلی رہے بابا صدیقی کا مہاراشٹر بالخصوص ممبئی میں کافی سیاسی اثر رسوخ تھا۔

ایکناتھ شندے، چیف منسٹر مہاراشٹر نے کہا 
بابا صدیقی پر گولی چلانے والا ایک ملزم یوپی کا ہے، ایک ہریانہ کا ہے جو پکڑے گئے ہیں اور تیسرا فرار ہے، اسے بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
 

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر