دیوبند: سمیر چودھری۔
معروف دینی ادارہ دارالعلوم امدادیہ گڑھی یمنا نگر (ہریانہ) میں جمعیة علماء ہریانہ پنجاب ہماچل چنڈی گڑھ کے صدر مولانا علی حسن مظاہری کی صدارت میں دینی تعلیمی بورڈ ہریانہ پنجاب ہماچل چنڈی گڑھ کا اجلاس منعقد ہوا،جس کا آغاز حافظ و قاری فریاد علی کی تلاوت سے ہوا،دینی تعلیمی بورڈ کے سکریٹری مولاناعبداللہ خالد قاسمی خیرآبادی نے اجلاس کی کارروائی چلائی۔صدر اجلاس مولانا علی حسن مظاہری نے ارکان عاملہ و مدعوئین خصوصی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی تعلیمی بورڈ جمعیة علماءہند کے تحت مسلمانوں کی دینی تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کے لئے اکابر کے وضع کئے ہوئے اصولوں کی روشنی میں ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس ے ملت اسلامیہ کو بے انتہا فائدہ ہے ،دینی مکاتب کا قیام اس کے اہم مقاصد میں سے ہے اور اس وقت مکاتب قرآنیہ کا قیام ملت کی بقا اور مسلمانوں کی ترقی کے لئے ازحد ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے علماءاور حضرات اکابر نے عصری تعلیم کی کبھی بھی مخالفت نہیں کی ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ پہلے ہم اپنے بچوں کو اسلام سکھائیں،قرآنی تعلیم دلائیں تاکہ ان کا مزاج دینی اور ذوق اسلامی بن جائے پھر اس کے بعد اسلامی اخلاق و اقدار کی روشنی لے کر زندگی کے جس میدان میں بھی وہ جائیں گے سچے پکے مسلمان ہونگے اور اپنی پوری اسلامی شان اور دینی تہذیب کے ساتھ اسلام اور مسلمانوں کی سرخروئی کا ذریعہ بنیں گے۔ ناظم اجلاس مولانا عبداللہ خالد قاسمی خیرآبادی نے تمام شرکاءکا شکریہ ادا کیا اور گذشتہ مجلس عاملہ کی مکمل کارروائی پڑھ کر سنائی۔دینی تعلیمی بورڈ کے مزید استحکام کے لئے تینوں صوبوں کو سات زون میں تقسیم کرکے اتفاق رائے سے اس کے ذمہ دار مقرر کئے گئے۔زون نمبر کا ذمہ مولانا محمد عارف مدرسہ فیض العلوم بوڑیہ کو بنایا گیا۔ زون نمبر (۲) کا ذمہ دار مولانا محمد عارف مدرسہ ناشرالعلوم گڑھی جلالپور کو بنایا گیا۔زون نمبر (۳) کا صدر مولانا مفتی مرغوب الرحمن کو مقرر کیا گیا۔زون نمبر(۴) کا صدر مولانا مفتی محمد انعام لدھیانہ کو بنایا گیا۔زون نمبر(۵) کا صدر مولانا محمد عالم مظاہری پلہوڑی کو منتخب کیا گیا۔ زون نمبر (۶) کے لئے مولانا ظہیر احمد قاسمی برٹھیں کو صدر منتخب کیا گیا اور زون نمبر (۷) کے لئے مولانا مفتی محمد روشن قاسمی کوصدر مقرر کیا گیا۔اسی طرح ان ساتوں زون کے صدور حضرات کے لئے یہ طے کیا گیا کہ وہ اپنے اپنے علاقہ کی نوعیت کے اعتبار سے اپنے اپنے نائب اور سکریٹری کا انتخاب کرکے دو ہفتہ کے اندر اس کی تحریری اطلاع صوبائی دفتر کو ارسال کریں۔ اس موقع سے ایک سروے فارم بھی اراکین عاملہ کے سامنے پیش کیا اور اسی مجلس میں اس کی خانہ پ ±ری کرائی گئی اس سے بہت سے علاقوں کی دینی تعلیمی بورڈ کی کارگزاری سامنے آئی۔گذشتہ مجلس عاملہ میں حضرات اراکین نے کل چارسو پینتیس مکاتب کے قیام کا ارادہ ظاہر کیا تھا الحمدللہ اس سلسلہ میں بڑی اچھی پیش رفت ہوئی ہے اور قیام مکاتب کا سلسلہ اپنے مجوزہ ٹارگیٹ کے قریب پہنچ رہا ہے ،صدر دینی تعلیمی بورڈ حافظ مطلوب حسن نے تجویز رکھی کہ اگلے ماہ دینی تعلیمی بورڈ کے حوالہ سے ایک وفد تینوں صوبوں کا دورہ کرے اور وہاں کی زمینی صورت حال معلوم کرے تاکہ کام میں مزید پختگی اور تیزی آئے،سبھی اراکین نے اسے متفقہ طور پر منظوری دی۔اجلاس میں مولانا ظہیر احمد ہماچل،مولانا محمد عارف بوڑیہ، مولانا علی حسن کانسلی، منشی مہدی حسن ہریانہ،حافظ فریاد علی،حافظ گلزار احمد،مولانا مہتاب عالم،مولانا محمد عالم ہماچل،حافظ محمد یامین یمنا نگر،حافظ نثار احمد انبالہ، مولانا محمد طاہر،حافظ محمد سلیمان،قاری حکیم الدین ہماچل، مفتی مرغوب پنجاب، حافظ محمد احمد رشید معاون ناظم دارالعلوم امدادیہ بطور خاص شریک رہے ۔ صدر اجلاس کی دعا پر اجلاس اختتام پذیر ہوا۔
0 Comments