Latest News

ممبرا میں دو روزہ خوشگوار ازدواجی زندگی پروگرام کا اختتام، مفتی اشفاق قاضی کی سر پرستی میں دو سو سے زائد لڑکوں اور لڑکیوں نے استفادہ کیا۔

ممبرا۔، ۲۹۔اکتوبر: بروز سنیچر اور اتوار 26/27 اکتوبر 2024 کو ممبرا کے ڈائمنڈ بینکوٹ ہال میں خوشگوار ازدواجی زندگی کے عنوان سے دو روزہ پری میرج (تربیت قبل ازکاح) کی مناسبت سے کامیاب و کامران ورکشاپ منعقد کیا گیا جس میں تقریبا دو سو 200 سے زائد لڑکوں اور لڑکیوں نے شرکت کی اس ورکشاپ کا مقصد ازدواجی زندگی کو کامیاب اور کامران بنانے کے ہنر سیکھنا اور شادی سے پہلے ازدواجی زندگی میں آنے والے مراحل کو سمجھنا اور چیلنجز کو حل کرنے کی صلاحیت پیدا کرنا تھا۔
 ورکشاپ میں چھ/6 مقررین نے پریزنٹیشن کے ذریعے سے نوجوان بچوں اور بچیوں کی تربیت کی، مفتی اشفاق قاضی (جو فیملی فرسٹ گائیڈنس سینٹر کے بانی اور سی ای او ہیں) نے نکاح سے متعلق مکمل تفصیلات بیان کرتے ہوئے نوجوانوں کو یہ بتانے کی کوشش کی کہ نکاح کی حقیقت اور اس کے اغراض و مقاصد کیا ہیں؟ نکاح کن سے کیا جائے؟ کن اوصاف و کمالات کو تلاش کیا جائے؟ نکاح کو آسان بنانے کے طریقے کیا ہیں؟ اسی طرح زوجین یعنی میاں بیوی کو نکاح کے بعد کن کن چیزوں کا خیال رکھنا چاہیے؟ اور کن امور سے اپنے آپ کو بچانا چاہیے ان موضوعات پر تفصیل سے روشنی ڈالی، اسی طرح دوسرے محاضر ظفر مقدم صاحب نے قابل ہے تو قبول ہے کے عنوان پر قابلیت کے معیار اور اس معیار کے حصول کے سلسلے کی کوششیں اور کاوشیں کیا ہو سکتی ہیں اس سلسلے میں رہبری اور رہنمائی کی۔
 نیز وحیدہ سید نے بچوں کو اس سوال پر کہ ہماری جو تیاری نکاح سے متعلق ہوتی ہے وہ صرف اور صرف شادی کے دن سے متعلق ہوتی ہے جبکہ شادی کے بعد زندگی کا ایک بڑا مرحلہ ہے اور ہمیں اپنی تیاری کی اصل توجہ اسی طرف رکھنی چاہیے۔
عظمی ناہید صاحبہ نے گھریلو زندگی اور پروفیشنل کام کاج میں کس طرح سے عدل و انصاف سے کام لیا جائے اس پر گفتگو کی نیز عملی طور پر بہت ساری مثالیں بھی پیش کی اسی طرح اسرار سید صاحب نے کمیونیکیشن اسکیل یعنی آپس میں گفتگو کا انداز کیا ہو اس پر روشنی ڈالی نیز ڈاکٹر ساجد ہونڈیکر صاحب (جو عبدالرزاق ابراہیم کالسیکر کالج کے پرنسپل ہیں)نے اسکالرشپ اور بیرون ممالک میں تعلیم کے مواقع اور ازدواجی زندگی سے اس کو کیسے مربوط کیا جائے اس موضوع پر روشنی ڈالی۔

 الحمدللہ دو  روزہ ورکشاپ تمام شرکاء کے اس عہد و پیمان پر پایہ تکمیل کو پہنچا کہ سب نے یہ عزم کیا کہ ہم ازدواجی زندگی کے موضوعات کو پڑھیں گے، سیکھیں گے، سمجھیں گے اور اپنے عملی زندگی میں نافذ کریں گے۔
آخر میں پروگرام کے آرگنائزر جناب نور محمد جلگاؤںکر صاحب نے سب کا شکریہ ادا کیا اور دعائیہ کلمات پر یہ دو روزہ ورکشاپ اختتام پذیر ہوا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر