Latest News

امانت اللہ خاں کے ساتھ جیل میں غیر انسانی سلوک کئے جانے پر ایڈوکیٹ حسن اقبال نے کیا تشویش کا اظہار، وزیرِ داخلہ سے نوٹس لینے کی مانگ، جمعہ کی نماز کے بعد اوکھلا میں ہینڈ بل تقسیم، امانت اللہ خاں کی گرفتاری کو بتایا سیاسی انتقام۔

نئی دہلی: اوکھلا اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے امانت اللہ خاں کے ساتھ منڈاولی جیل میں عملہ کے غیر انسانی اور غیر اخلاقی سلوک پر عام ادمی پارٹی کے وارڈ نمبر 188 کے صدر ایڈوکیٹ حسن اقبال نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی بتایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ’ ان کی خواہش ہے کہ ملک میں قانون کی بالا دستی ہو اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کا حق نہیں ہونا چاہیے۔ اگر کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو عدلیہ اس کا فیصلہ کرے، میڈیا یا کسی شخص کو یہ فیصلے کرنے کا حق نہیں ہے۔‘ دوسرے جیل میں ملزمان کے ساتھ ہمدردانہ اور مشفقانہ سلوک ہونا چاہیے لیکن امانت اللہ خاں کے ساتھ جیل عملہ کے طریقہ کاراور غیر مساویانہ غیر اخلاقی سلوک کے تعلق سے انصاف پسند لوگوں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔انھوں نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود امانت اللہ خاں تک حیات بخش دوائیں تک نہیں پہچنے دی جارہی ہیں۔ حسن اقبال نے کہا کہ امانت اللہ خاں کا وزن روزانہ کی بنیاد پر کم ہورہا ہے جو تشویشناک بات ہے۔ انھوں نے وزیر داخلہ سے گزارش کی ہے کہ وہ امانت اللہ خان کے ساتھ ہونے والے غیر انسانی سلوک کے تعلق سے نوٹس لیں اور صورت حال کی تحقیقات کرائیں اور آئین میں دئیے گئے بنیادی حقوق کی حصولیابی کو یقینی بنایا جائے۔ حسن اقبال نے تمام سیاسی جماعتوں اراکین پارلمینٹ اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے کامُ کرنے والے اداروں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس حساس مسئلہ پر انسانی بنیادوں پر ساتھ دیں۔
دوسری جانب جمعہ کی نماز کے بعد اوکھلا کی بیشتر مساجد کے باہر ہینڈ بل تقسیم کئے گئے جس میں امانت اللہ خاں کی گرفتاری کو سیاسی انتقام سے تعبیر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اے سی بی نے 2022 میں جس الزام میں گرفتار کیا تھا 2 ستمبر کو ای ڈی نے بھی اسی الزام میں گرفتا کیا ہے، ہندی زبان میں شائع ہئڈبلُ میں امانت اللہ خاں کی گرفتاری کی وجوہات بتاتے ہوے کہا گیاہے کہ حکومت ہر اس اواز کو دبانا چاہتی ہے جو مظلو موں کے حق میں بلند ہو، ایسے ہی کچھافراد جیلوں میں ہیں اور کچھ دنیا سے چلے گئے ۔ امانت اللہ خاں کو بھی انصاف سے محروم طبقات کی اواز اٹھانے کی سزا ملی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر