Latest News

عبداللہ نواز خان اور فوزیہ عبداللہ خان کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری تفویض، سرکردہ شخصیات نے پیش کی مبارکباد،نواز گرلز اسکول اور شہر دیوبند کے لئے خوشی اور اعزاز کا باعث۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
کینیڈی یونیورسٹی فلوریڈا ، امریکہ کی جانب سے ہندوستان ، سری لنکا اور ساو ¿تھ افریقہ میں تعلیم کے میدان میں خصوصی خدمات انجام دینے والے ماہرین تعلیمات کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے سرفراز کرنے کے لئے نوئیڈا کے میور و ہار میں واقع ہوٹل ہولی ڈے میں ایک پرُ وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر دیوبند میں لڑکیوں کی تعلیم کے میدان میں سی بی ایس ای بورڈ سے منظور شدہ معروف تعلیمی ادارے نو از گرلس پبلک اسکول دیو بند کے ایڈ منسٹر یٹر عبداللہ نواز خان اور پرنسپل فوزیہ عبداللہ خان کو کینیڈی یونیورسٹی کی جانب سے پدم شری جتیندر سنگھ شنٹی ، ڈاکٹر انور حمدانی منسٹ کونسل سری لنکا ہائی کمیشن ، ڈاکٹر رینڈ یا، ایڈوائزر، واشنگٹن ڈجیٹل یونیورسٹی، پروفیسر راجیو مشرا ڈین گلگوٹیا یونیورسٹی ، ڈاکٹر شباب عالم چیرمین گرامین بورڈ کے دست مبارک سے اعزازی پی ایچ ڈی کی ڈگری سے سرفراز کیا گیا۔ تعلیمی میدان میں اس اعزاز پر عبد اللہ نواز خان اور فوزیہ عبداللہ کو مبارک باد پیش کرنے کے لئے نو از گرلس پبلک اسکول میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ،جس میں شمیم مرتضی فاروقی ، ڈاکٹر اکرام الحق ، انعام قریشی سابق چیرمین، ڈاکٹر ڈی کے جین ، ڈاکٹر محمد اعظم ، سعید انصاری ، عبدالسلام ، شیام کما را گر وال سنیل جین، عبدالولی خان اور ابھے جین نے شرکت کی اور عبداللہ نواز خان و فوزیہ عبداللہ خان کو بہت بہت مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ نو از گرلس پبلک اسکول ، ڈاکٹر نواز دیوبندی اور دیو بند کے لئے خوشی اور اعزاز کی بات ہے۔ اس موقع پر اسکول کے جملہ اسٹاف نے بھی دونوں لوگوں کو دلی مبارکباد پیش کی ، عبداللہ نواز خان اور فوزیہ عبداللہ خان نے مبارکباد پیش کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز اور یہ عزت ان کے والد ، سر پرست اور رہنما ڈاکٹر نواز دیوبندی کی دعاو ¿ں اور تربیت کا نتیجہ ہے۔وہیں شہر کی دیگر سرکردہ شخصیات نے بھی عبداللہ نواز خان اور فوزیہ عبداللہ خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے شہر دیوبند کے لئے فخر بات قرار دیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر