کانپور: پٹکاپور واقع ملک معروف قدیمی دینی تربیتی درسگاہ مدرسہ جامع العلوم جامع مسجد پٹکاپور کے زیر اہتمام مہتمم و متولی الحاج محی الدین خسرو تاج کی سرپرستی اور نائب ناظم تعلیمات مولانا محمد ارشد قاسمی کی نگرانی میں سہ روزہ ”دینی تعلیمی ونٹر کیمپ“منعقد ہوا۔ جس میں عصری تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم نوجوان بچوں کی دینی ضرورتوں پاکی ناپاکی کے مسائل، نماز،وضو کرنے کی عملی مشق، روزہ، حج، عمرہ،زکوٰۃ،بنیادی عقائد، عظمت صحابہؓ، ختم نبوتؐ، مدارس ومساجد کی ضرورت اورتعارف، تقلیدو فقہائے عظام کی قربانیاں، ارتدادسے بچنے کا طریقہ، پرسنالٹی ڈیولپمنٹ، ٹیکنالوجی کا صحیح استعمال سمیت دیگر اہم موضوعات پر بچوں سے مولانا محمد سعید قاسمی، مفتی اقبال احمد قاسمی، مفتی امیر اللہ قاسمی، مفتی عبد الرشید قاسمی، مولانا وسیم الدین جامعی، مولانا افتخار احسن قاسمی، مولانا محمد نعمان قاسمی، مولانا امیر حمزہ قاسمی، مفتی محمد عاقب شاہد قاسمی، مفتی محمد معاذ قاسمی، مفتی محمد حسان قاسمی سمیت دیگر علمائے کرام نے گفتگو کرتے ہوئے ان کے سوالات کے مدلل اور اطمینان بخش جوابات دے کر انہیں مطمئن کیا۔ کیمپ کے تیسرے دن آخری نشست سے قبل تمام بچوں کا جائزہ امتحان لیا گیا۔ جس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اول پوزیشن لانے والے محمد ارحم منصوری بن محمد جمیل، دوم پوزیشن لانے والے ولی اللہ بن نسیم احمد، محمد سعد مرزابن محمد آفاق،سوم پوزیشن لانے والے محمد سعد بن محمد احمر، محمد جنید بن محمد مبین، محمد مدثر بن محمد اظہر،چہارم پوزیشن لانے والے امان تنویر بن تنویرعالم،پانچویں پوزیشن لانے والے عبد اللہ بن مولانا محمد ہارون مظاہری اورعبید الرحمن بن حبیب اللہ کو اختتامی نشست میں مہمان علمائے کرام اور ذمہ داران کے ذریعہ ٹرافی، انعامات اور اسناد دے کر اعزاز سے نوازا گیا۔
اختتامی نشست میں بطور مہمان خصوصی تشریف لائے دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کے استاذحدیث مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن مولانا عبد السبحان ندوی مہتمم مدرسہ ضیاء العلوم رائے بریلی نے اپنے خطاب میں ذمہ داران مدرسہ جامع العلوم کو ونٹر کیمپ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اچھی شروعات ہے، جن عنوانات پر علماء نے بچوں سے گفتگو کی وہ انتہائی اہم ہیں، اس طرز کے پروگرام شہر کے دیگر مقامات پر بھی منعقد کئے جائیں۔طلباء سے کہا کہ آپ نے جو کچھ مدرسہ میں رہ کر سیکھا اسے اللہ کی امانت سمجھ کر خود بھی فائدہ اٹھاتے ہوئے پاک و صاف زندگی بسر کریں اور بندگان خدا تک پہنچانے کی کوشش کریں۔مولانا نے کہا کہ علم کا مقصد جاننے کیلئے زندگی کے مقصد کو جانیں اور زندگی کا اصل مقصد اللہ کو راضی کرنا ہے۔ قرآن سے ہم مسلمانوں کو احسان کے طرز پر زندگی گزارنے کی تعلیم ملتی ہے، ہم طلباء کو احسانی زندگی گزارنی چاہئے، قرآن میں جگہ جگہ اللہ فرماتا ہے کہ اللہ تعالیٰ محسن کے اجر کو بڑھائے گا، اس کو ضائع نہیں کرے گا، احسان کا بدلہ احسان کے سوا کچھ نہیں ہے۔
کیمپ کے نگرا ں مدرسہ جامع العلوم کے نائب ناظم تعلیمات مولانا محمد ارشد قاسمی نے طلباء سے کہا کہ خوب محنت سے پڑھیں، دستیابیاں حاصل کریں، افسر، ڈاکٹر، انجینئر اور تمام فنون کا علم حاصل کریں لیکن جہاں بھی رہیں اپنے دین وایمان پر قائم رہیں۔ ہمارا دین و ایمان ہی ہماری دنیا و آخرت کا سب سے قیمتی سرمایہ ہے۔
کیمپ میں بطور خاص تشریف لائے گرین ووڈ اسکول کے پرنسپل محمد توفیق عرف ساجد سر، ڈی ٹی ایس انٹر کالج کے پرنسپل محمد ناصر خان، این سی میمورئیل جونیئر ہائی اسکول کے پرنسپل اظہار احمد، صدیق فیض عام انٹر کالج کے پروفیسر ڈاکٹر انعام الرحمن رفیقی، حلیم مسلم انٹر کالج کے استاذ سید محمد معاذ، مدرسہ ضیاء العلوم رائے بریلی کے استاذ حدیث مولانا خلیل حسنی ندوی نواسہ مولانا رابع حسنی ندویؒ، اپولو اسپیکٹرا کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد جمال نے دینی مدارس اور عصری تعلیمی اداروں کے درمیان پیدا کی جانے والی دوریوں کو ختم کرنے اور نئی نسل کے دین و ایمان کے تحفظ کی فکر کے ساتھ پروگرام کے انعقاد کو سراہتے ہوئے اپنے مفید مشوروں سے نوازا۔
اختتامی نشست میں کیمپ میں پورے تین دن شریک رہ کر جائزہ امتحان میں شامل ہونے تمام طلباء کو اسناد اور مومنٹو دے کر اعزاز سے نوازا گیا۔ مدرسہ مہتمم و متولی اور ونٹر کیمپ کے سرپرست محی الدین خسرو تاج نے تمام مہمان علمائے کرام، ذمہ داران اسکول، شرکاء بچوں کے والدین،سرپرستوں اور پروگرام میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لینے والے منتظمین خصوصاً اساتذہ مدرسہ جامع العلوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آئندہ مزید بہتر طریقے اس پروگرام کو منعقد کرنے کا عزم کیا۔
اس سے قبل نشست کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، ونٹر کیمپ کے کنوینر مفتی محمد سلطان قمر قاسمی، مفتی محمد معاذ قاسمی نے مشترکہ طور پر نظامت کے فرائض انجام دئے۔ مولوی محمد مسعود نے نعت و منقبت کا نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر خاص طور پر قاضی شہر حافظ معمور احمد جامعی، مدرسہ کے خازن ریاض سعید روفی وکیع، حافظ محمد افتخار، مولانا محمد سجاد قاسمی، مفتی محمد مصروف قاسمی، مولانا حبیب الرحمن جامعی، مفتی امیر اللہ قاسمی،قاری کلیم احمد فرقانی، مولانا محمد مظہر قاسمی، مولانا نور عالم جامعی، حافظ محمد سلمان جامعی، مولانا محمد عقیل جامعی، مولانا اظہر منیر مظاہری، مولانا وسیم الدین جامعی، مولانا محمد نعمان قاسمی، مفتی محمد حسان قاسمی، مولانامحمد آصف قاسمی، حافظ محمد شکیل، حافظ محمد جنید،محمد عالم، محمد دانش، محمد اشتیاق سمیت کثیر تعداد میں علمائے کرام، معززین شہر سمیت ذمہ داران شہر موجود رہے۔
سمیر چودھری۔
0 Comments